علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
+92-331-5902482
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
20. باب فى قدر الصدقة فيما أخرجت الأرض وخرص الثمار
زمین سے ہونے والی پیداوار میں صدقے کی مقدار کیا ہوگی؟ نیز پھلوں کا اندازہ لگانا
ترقیم العلمیہ : 2013 ترقیم الرسالہ : -- 2038
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثنا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، ثنا سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، ثنا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ . ح وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، ثنا سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، ثنا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ ، عَنْ سُفْيَانَ بْنِ حُسَيْنٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَهْلٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: أَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِصَدَقَةٍ، فَجَاءَ رَجُلٌ مِنْ هَذَا السَّخْلِ بِكَبَائِسَ، قَالَ سُفْيَانُ: يَعْنِي الشِّيصَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ جَاءَ بِهَذَا؟"، وَكَانَ لا يَجِيءُ أَحَدٌ بِشَيْءٍ إِلا نُسِبَ إِلَى الَّذِي جَاءَ بِهِ، فنزلت: وَلا تَيَمَّمُوا الْخَبِيثَ مِنْهُ تُنْفِقُونَ سورة البقرة آية 267، قَالَ:" وَنَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الْجُعْرُورِ، وَلَوْنِ الْحُبَيْقِ أَنْ يُؤْخَذَا فِي الصَّدَقَةِ" . قَالَ الزُّهْرِيُّ: لَوْنَيْنِ مِنْ تَمْرِ الْمَدِينَةِ، وَقَالَ يُوسُفُ: إِلا نَسَبُوهُ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے زکوٰۃ کے بارے میں حکم دیا، تو ایک شخص کچی کھجوریں لے آیا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: ”یہ کون لے کر آیا ہے؟“ (راوی بیان کرتے ہیں) جو شخص جو بھی چیز لے کر آتا تھا، وہ چیز اسی شخص کی طرف منسوب کی جاتی تھی جو اسے لے کر آتا تھا۔ تو اس بارے میں یہ آیت نازل ہوئی: ”اور تم اس میں سے گھٹیا چیز کا ارادہ نہ کرو کہ تم اسے خرچ کر دو۔“ راوی بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات سے منع کیا ہے کہ زکوٰۃ میں جعرور اور لون المحبیق کو وصول کیا جائے۔ امام زہری رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: یہ مدینہ منورہ کی دو مخصوص قسم کی کھجوریں ہیں۔ روایت میں یوسف رحمہ اللہ نامی راوی نے ایک لفظ مختلف نقل کیا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب زكاة/حدیث: 2038]
ترقیم العلمیہ: 2013
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه ابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 2313، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 1465، 1466، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 1607، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 7619، 7620، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2038، 2039، 2040»
«(متابعت کی بنا پر یہ حدیث صحیح ہے، ورنہ سفیان بن حسین: ابن شہاب زھری سے روایت میں ضعیف ہیں)قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف، إسناده ضعيف الزھري مدلس وعنعن»
«(متابعت کی بنا پر یہ حدیث صحیح ہے، ورنہ سفیان بن حسین: ابن شہاب زھری سے روایت میں ضعیف ہیں)قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف، إسناده ضعيف الزھري مدلس وعنعن»
الحكم على الحديث: صحيح
الرواة الحديث:
Sunan al-Daraqutni Hadith 2038 in Urdu
أسعد بن سهل الأنصاري ← سهل بن حنيف الأنصاري