سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
20. باب فى قدر الصدقة فيما أخرجت الأرض وخرص الثمار
زمین سے ہونے والی پیداوار میں صدقے کی مقدار کیا ہوگی؟ نیز پھلوں کا اندازہ لگانا
ترقیم العلمیہ : 2015 ترقیم الرسالہ : -- 2040
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ الْفَقِيهُ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى . ح وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثنا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، قَالا: نا أَبُو الْوَلِيدِ ، ثنا سُلَيْمَانُ بْنُ كَثِيرٍ ، ثنا الزُّهْرِيُّ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ ، عَنْ أَبِيهِ " أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ لَوْنَيْنِ مِنَ التَّمْرِ: الْجُعْرُورِ، وَلَوْنِ الْحُبَيْقِ"، قَالَ: كَانَ النَّاسُ يَتَيَمَّمُونَ شَرَّ ثِمَارِهِمْ، فَيُخْرِجُونَهَا فِي الصَّدَقَةِ، فَنَهَى عَنْ لَوْنَيْنِ مِنَ التَّمْرِ، وَنَزَلَتْ: وَلا تَيَمَّمُوا الْخَبِيثَ مِنْهُ تُنْفِقُونَ سورة البقرة آية 267 . قَالَ يُوسُفُ: قَالَ هِشَامُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ: سُلَيْمَانُ قَالَ عَنْ أَبِيهِ: وَقَدْ قَالَهُ مَنْ كَانَ مَعَهُ فِي الْمَجْلِسِ وَصَلَهُ أَبُو الْوَلِيدِ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ كَثِيرٍ وَأَرْسَلَهُ عَنْهُ غَيْرُهُ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دو طرح کی کھجوروں (زکوٰۃ کے طور پر وصول کرنے) سے منع کیا ہے: جعرور اور لون احبیق۔ راوی بیان کرتے ہیں: بعض لوگ جان بوجھ کر اپنے خراب پھل لے کر زکوٰۃ میں ادا کرتے تھے، تو انہیں اس دو طرح کی کھجوروں کی ادائیگی سے منع کیا گیا۔ اسی بارے میں یہ آیت نازل ہوئی: ”اور تم اس میں سے گھٹیا چیز کا ارادہ نہ کرو کہ تم اسے خرچ کر دو۔“ یہی روایت بعض دیگر اسناد کے ہمراہ بھی منقول ہے۔ بعض نے اسے موصول روایت کے طور پر نقل کیا ہے اور بعض نے مرسل روایت کے طور پر نقل کیا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب زكاة/حدیث: 2040]
ترقیم العلمیہ: 2015
تخریج الحدیث: «مرسل، وأخرجه ابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 2313، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 1465، 1466، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 1607، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 7619، 7620، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2038، 2039، 2040»
«قال الدارقطني: مرسل، سنن الدارقطني: (3 / 46) برقم: (2040)»
«قال الدارقطني: مرسل، سنن الدارقطني: (3 / 46) برقم: (2040)»
الحكم على الحديث: مرسل
الرواة الحديث:
Sunan al-Daraqutni Hadith 2040 in Urdu
أسعد بن سهل الأنصاري ← سهل بن حنيف الأنصاري