یہ تکبیرات کے دن ہیں ، تکبیرات سنئیے۔
علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
1. باب زكاة الفطر
باب: فطرے کا بیان
ترقیم العلمیہ : 2105 ترقیم الرسالہ : -- 2130
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ الْخَضِرِ ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ شُعَيْبٍ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، ثنا خَالِدُ بْنُ الْحَارِثِ ، ثنا حُمَيْدٌ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ: قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ وَهُوَ أَمِيرُ الْبَصْرَةِ فِي آخِرِ الشَّهْرِ:" أَخْرِجُوا زَكَاةَ صَوْمِكُمْ"، فَنَظَرَ النَّاسُ بَعْضُهُمْ إِلَى بَعْضٍ، فَقَالَ:" مَنْ هَاهُنَا مِنْ أَهْلِ الْمَدِينَةِ؟ قُومُوا فَعَلِّمُوا إِخْوَانَكُمْ، فَإِنَّهُمْ لا يَعْلَمُونَ أَنَّ هَذِهِ الزَّكَاةَ فَرَضَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى كُلِّ ذَكَرٍ وَأُنْثَى، حُرٍّ وَمَمْلُوكٍ، صَاعًا مِنْ شَعِيرٍ أَوْ تَمْرٍ، أَوْ نِصْفَ صَاعٍ مِنْ قَمْحٍ" .
حسن بصری بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما جب بصرہ کے گورنر تھے، تو انہوں نے رمضان کے آخر میں یہ فرمایا: اپنے روزوں کی زکوٰۃ (صدقہ فطر) ادا کرو۔ راوی بیان کرتے ہیں: لوگوں نے ایک دوسرے کی طرف دیکھنا شروع کر دیا، تو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: یہاں اہل مدینہ سے تعلق رکھنے والے افراد کون ہیں؟ وہ لوگ کھڑے ہو جائیں! اور اپنے ساتھیوں کو اس کے بارے میں بتائیں، کیونکہ یہ لوگ یہ بات نہیں جانتے کہ یہ وہ ادائیگی ہے، جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہر مذکر اور مونث، آزاد اور غلام پر لازم قرار دی ہے، جو جو کا ایک صاع یا کھجور کا ایک صاع ہو گا، یا پھر گندم کا نصف صاع ہو گا۔ [سنن الدارقطني/ كتاب زكاة الفطر/حدیث: 2130]
ترقیم العلمیہ: 2105
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه النسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 1581، 2510، 2517، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 1815،وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 1622، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 7806، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2087، 2119، 2130، 2131، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 2046»
«قال ا النسائي: الحسن لم يسمع من ابن عباس، نصب الراية لأحاديث الهداية: (2 / 417)»
«قال ا النسائي: الحسن لم يسمع من ابن عباس، نصب الراية لأحاديث الهداية: (2 / 417)»
الحكم على الحديث: إسناده ضعيف
الرواة الحديث:
Sunan al-Daraqutni Hadith 2130 in Urdu
الحسن البصري ← عبد الله بن العباس القرشي