سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
2. باب فى وقت السحر
باب سحری کا وقت
ترقیم العلمیہ : 2161 ترقیم الرسالہ : -- 2187
حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ زُنْبُورٍ، ثنا فُضَيْلُ بْنُ عِيَاضٍ، عَنْ مَنْصُورٍ، بِإِسْنَادِهِ نَحْوَهُ، وَقَالَ: فَقُلْتُ: قَدِ اعْتَرَضَ فِي السَّمَاءِ وَاحْمَرَّ، فَقَالَ" ائْتِ الآنَ بِشَرَابِي"، قَالَ: وَقَالَ يَوْمًا، آخَرَ:" قُمْ عَلَى الْبَابِ بَيْنِي وَبَيْنَ الْفَجْرِ". وَهَذَا إِسْنَادٌ صَحِيحٌ.
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ منقول ہے، تاہم اس میں یہ الفاظ ہیں: ”میں نے یہ کہا: چوڑائی کی سمت روشنی ہے اور وہ سرخ ہے، تو سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اب میرے لیے پینے کا سامان لے آؤ۔“ راوی بیان کرتے ہیں: ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ایک دن سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم دروازے پر کھڑے رہو (میرے اور فجر کے درمیان) اور جب (فجر ہو جائے)، تو مجھے بتا دینا۔ یہ روایت مستند ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصيام/حدیث: 2187]
ترقیم العلمیہ: 2161
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2186، 2187»
«قال ابن حجر: إسناد صحيح، فتح الباري شرح صحيح البخاري: (4 / 161)»
«قال ابن حجر: إسناد صحيح، فتح الباري شرح صحيح البخاري: (4 / 161)»
الحكم على الحديث: إسناده صحيح
Sunan al-Daraqutni Hadith 2187 in Urdu