پی ڈی ایف کتاب کو ٹیکسٹ میں کیسے کنورٹ کیا جاتا ہے سیکھنے کے لیے ہماری کلاس جوائن کریں اپنے آپ کو رجسٹر کیجیے۔ مزید تفصیلات کے لیے اس نمبر پر رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
+92-331-5902482
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
1. كتاب الحدود والديات وغيره
حدود اور دیات وغیرہ کے بارے میں روایات
ترقیم العلمیہ : 3224 ترقیم الرسالہ : -- 3265
نَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدِ بْنِ حَفْصٍ ، نَا إِسْحَاقُ بْنُ دَاوُدَ بْنِ عِيسَى الْمَرْوَزِيُّ ، نَا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ السَّلامِ الصَّدَفِيُّ ، نَا الْفَضْلُ بْنُ الْمُخْتَارِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَوْهَبٍ ، عَنْ عِصْمَةَ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ: " سَرَقَ مَمْلُوكٌ فِي عَهْدِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَرُفِعَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَعَفَا عَنْهُ، ثُمَّ رُفِعَ إِلَيْهِ الثَّانِيَةَ وَقَدْ سَرَقَ، فَعَفَا عَنْهُ، فَرُفِعَ الثَّالِثَةَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَعَفَا عَنْهُ، ثُمَّ رُفِعَ إِلَيْهِ الرَّابِعَةَ وَقَدْ سَرَقَ، فَعَفَا عَنْهُ، ثُمَّ رُفِعَ إِلَيْهِ الْخَامِسَةَ وَقَدْ سَرَقَ، فَقَطَعَ يَدَهُ، ثُمَّ رُفِعَ إِلَيْهِ السَّادِسَةَ، فَقَطَعَ رِجْلَهُ، ثُمَّ رُفِعَ إِلَيْهِ السَّابِعَةَ، فَقَطَعَ يَدَهُ، ثُمَّ رُفِعَ إِلَيْهِ الثَّامِنَةَ، فَقَطَعَ رِجْلَهُ، وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَرْبَعٌ بِأَرْبَعٍ" .
سیدنا عصمہ بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں ایک غلام نے چوری کی، اس کا مقدمہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے پیش کیا گیا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے معاف کر دیا، پھر اس کا مقدمہ دوسری مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے پیش کیا گیا کہ اس نے چوری کی ہے، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر اسے معاف کر دیا، پھر اس کا مقدمہ تیسری بار پیش کیا گیا، تو آپ نے پھر اسے معاف کر دیا، پھر چوتھی مرتبہ آپ کے سامنے مقدمہ پیش کیا گیا کہ اس نے چوری کی ہے، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر اسے معاف کر دیا، پھر جب پانچویں مرتبہ اس کے چوری کرنے کا مقدمہ پیش ہوا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا ایک ہاتھ کٹوا دیا، پھر جب چھٹی مرتبہ آپ کے سامنے پیش ہوا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا ایک پاؤں کٹوا دیا، پھر جب ساتویں مرتبہ آپ کے سامنے مقدمہ پیش ہوا، تو آپ نے اس کا دوسرا ہاتھ کٹوا دیا، جب آٹھویں مرتبہ مقدمہ پیش ہوا، تو آپ نے اس کا دوسرا پاؤں کٹوا دیا۔ راوی بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یہ ان چار (مرتبہ معاف کرنے) کے بدلے چار (مرتبہ) سزا دی گئی۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الحدود والديات وغيره/حدیث: 3265]
ترقیم العلمیہ: 3224
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3265، والطبراني فى((الكبير)) برقم: 483»
«قال ابن حجر: وإسناده ضعيف، التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير: (4 / 127) اس روایت میں الفضل بن المختار جیسے ضعیف راوی کا ذکر ہے، جس کی وجہ سے سند کو ضعیف قرار دیا گیا۔»
«قال ابن حجر: وإسناده ضعيف، التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير: (4 / 127) اس روایت میں الفضل بن المختار جیسے ضعیف راوی کا ذکر ہے، جس کی وجہ سے سند کو ضعیف قرار دیا گیا۔»
الحكم على الحديث: إسناده ضعيف
الرواة الحديث:
Sunan al-Daraqutni Hadith 3265 in Urdu
عبد الله بن موهب الهمداني ← عصمة بن مالك الأنصاري