علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن ٹیکسٹ کی صورت میں حاصل کریں۔ مزید تفصیل کے لیے رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
+92-331-5902482
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
1. كتاب الحدود والديات وغيره
حدود اور دیات وغیرہ کے بارے میں روایات
ترقیم العلمیہ : 3289 ترقیم الرسالہ : -- 3334
نا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ، نا أَبُو الْأَزْهَرِ، نا يَعْقُوبُ، نا أَبِي، عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ، حَدَّثَنِي سَعِيدُ بْنُ أَبِي سَعِيدٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِذَا زَنَتْ أَمَةُ أَحَدِكُمْ فَلْيَضْرِبْهَا بِكِتَابِ اللَّهِ لَا يُثَرِّبْ عَلَيْهَا، ثُمَّ إِنْ عَادَتْ فَمِثْلَ ذَلِكَ، ثُمَّ إِنْ عَادَتْ فَمِثْلَ ذَلِكَ، ثُمَّ إِنْ عَادَتْ فَمِثْلَ ذَلِكَ، ثُمَّ إِنْ عَادَتِ الرَّابِعَةَ فَلْيَضْرِبْهَا بِكِتَابِ اللَّهِ ثُمَّ لِيَبِعْهَا وَلَوْ بِحَبْلٍ مِنْ شَعَرٍ» .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب کسی شخص کی کنیز زنا کا ارتکاب کرے، تو وہ شخص اللہ کی کتاب کے حکم کے مطابق اسے (کوڑے) مارے، زبانی طور پر برا نہ کہے، اگر وہ دوبارہ ایسا کرے، تو پھر ایسا ہی کرے، اگر وہ پھر ایسا کرے، تو وہ شخص بھی ایسا ہی کرے، اگر وہ کنیز چوتھی مرتبہ ایسا کرے، تو وہ شخص اللہ کی کتاب کے حکم کے مطابق اسے کوڑے مارے اور پھر اسے فروخت کر دے، خواہ بالوں سے بنی ہوئی رسی کے عوض میں فروخت کرے۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الحدود والديات وغيره/حدیث: 3334]
ترقیم العلمیہ: 3289
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 2152، 2153، 2232، 2234، 2555، 6837، 6839، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1703، ومالك فى ((الموطأ)) برقم: 1461، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 4444، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 7202، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 4469، 4470، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 1440، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 2371، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2565،والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3329، 3330، 3331، 3332، 3333، 3334، 3335، 3336، 3337، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 7513»
Sunan al-Daraqutni Hadith 3334 in Urdu