سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
1. كتاب الحدود والديات وغيره
حدود اور دیات وغیرہ کے بارے میں روایات
ترقیم العلمیہ : 3364 ترقیم الرسالہ : -- 3412
ثنا ثنا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى ، نَا سُفْيَانُ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنِ السَّائِبِ بْنِ يَزِيدَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو الْحَضْرَمِيِّ ، قَالَ: أَتَيْتُ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ بِغُلامٍ لِي، فَقُلْتُ: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، اقْطَعْ هَذَا، قَالَ:" وَمَا شَأْنُهُ؟، قُلْتُ: سَرَقَ مَرْآةً لامْرَأَتِي خَيْرٌ مِنْ سِتِّينَ دِرْهَمًا، قَالَ: خَادِمُكُمْ سَرَقَ مَتَاعَكُمْ، لا قَطْعَ عَلَيْهِ" .
عبداللہ بن عمرو حضرمی بیان کرتے ہیں: میں سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے پاس اپنے غلام کو لے کر آیا، میں نے کہا: ”اے امیر المؤمنین! اس کا ہاتھ کٹوا دیں۔“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: ”اس نے کیا کیا ہے؟“ میں نے کہا: ”اس نے میری بیوی کا آئینہ چوری کیا ہے، جو ساٹھ درہم سے زیادہ قیمت کا تھا۔“ تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”تمہارے خادم نے تمہارا سامان چوری کیا ہے، اس کا ہاتھ نہیں کاٹا جائے گا۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الحدود والديات وغيره/حدیث: 3412]
ترقیم العلمیہ: 3364
تخریج الحدیث: «أخرجه مالك فى ((الموطأ)) برقم: 1484، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 17397، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3412، وأخرجه ابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 29161»
الرواة الحديث:
السائب بن مالك الثقفي ← عمر بن الخطاب العدوي