سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
1. كتاب الحدود والديات وغيره
حدود اور دیات وغیرہ کے بارے میں روایات
ترقیم العلمیہ : 3417 ترقیم الرسالہ : -- 3467
نَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا عُمَرُ بْنُ شَبَّةَ ، نَا أَبُو عُرَيَّةَ الأَنْصَارِيُّ ، نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي الزِّنَادِ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: شَفَعَ الزُّبَيْرُ فِي سَارِقٍ، فَقِيلَ: حَتَّى يَبْلُغَهُ الإِمَامُ، فَقَالَ:" إِذَا بَلَغَ الإِمَامَ فَلَعَنَ اللَّهُ الشَّافِعَ وَالْمُشَفَّعَ، كَمَا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" .
ہشام بن عروہ اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: سیدنا زبیر نے ایک چور کے بارے میں سفارش کی، تو کسی نے کہا: ”پہلے یہ مقدمہ قاضی کے سامنے پیش ہونے دیں، پھر سفارش کر دیجیے گا۔“ تو سیدنا زبیر نے فرمایا: ”جب یہ قاضی تک پہنچ گیا، تو پھر اللہ سفارش کرنے والے پر بھی لعنت کرے گا اور جس سے سفارش کی جائے گی (یعنی جو اسے قبول کرے گا) اس پر بھی لعنت کرے گا۔“ جیسا کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الحدود والديات وغيره/حدیث: 3467]
ترقیم العلمیہ: 3417
تخریج الحدیث: «أخرجه مالك فى ((الموطأ)) برقم: 1479، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 17697، 17698، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3467، 3468، وعبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 18927، 18928، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 28657»
الرواة الحديث:
عروة بن الزبير الأسدي ← الزبير بن العوام الأسدي