🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
6. باب
باب
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 3669 ترقیم الرسالہ : -- 3725
نَا نَا أَبُو الْقَاسِمِ جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مُرْشِدٍ الْبَزَّارُ ، نَا الْعَبَّاسُ بْنُ يَزِيدَ الْبَحْرَانِيُّ ، نَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أنا مَعْمَرٌ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ قَبِيصَةَ بْنِ ذُؤَيْبٍ ، أَنَّ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ سُئِلَ" عَنِ الأُخْتَيْنِ مِمَّا مَلَكَتِ الْيَمِينِ، فَقَالَ: لا آمُرُكَ وَلا أَنْهَاكَ أَحَلَّتْهُمَا آيَةٌ وَحَرَّمَتْهُمَا آيَةٌ، فَخَرَجَ السَّائِلُ فَلَقِيَ رَجُلا مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" ، قَالَ مَعْمَرٌ: أَحْسَبُهُ قَالَ: عَلِيٌّ، فَقَالَ: مَا سَأَلْتَ عَنْهُ عُثْمَانَ، فَأَخْبَرَهُ بِمَا سَأَلَهُ وَبِمَا أَفْتَاهُ، فَقَالَ لَهُ:" لَكِنِّي أَنْهَاكَ وَلَوْ كَانَ لِي عَلَيْكَ سَبِيلٌ ثُمَّ فَعَلْتَ لَجَعَلْتُكَ نَكَالا".
قبیصہ بن ذوئب بیان کرتے ہیں: سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ سے ایسی دو بہنوں کے بارے میں دریافت کیا گیا، جو کسی کی ملکیت میں ہوں، تو سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تمہیں ہدایت بھی نہیں کروں گا اور تمہیں منع بھی نہیں کروں گا، کیونکہ ایک آیت انہیں حلال قرار دیتی ہے اور ایک آیت انہیں حرام قرار دیتی ہے۔ وہ سائل وہاں سے باہر نکلا، تو اس کی ملاقات ایک صحابی سے ہوئی۔ معمر نامی راوی نے یہ بات بیان کی ہے: میرا خیال ہے وہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ تھے، انہوں نے دریافت کیا: تم نے سیدنا عثمان سے کس چیز کے بارے میں سوال کیا تھا؟ اس شخص نے اپنے سوال کے بارے میں بتایا اور ان کے جواب کے بارے میں بھی بتایا، تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے اس سے فرمایا: میں تمہیں منع کروں گا، اگر میرا تم پر کوئی (سرکاری تسلط) ہو اور پھر تم اس کا ارتکاب کرو، تو میں تمہیں سزا دوں گا۔ [سنن الدارقطني/ كتاب النكاح/حدیث: 3725]
ترقیم العلمیہ: 3669
تخریج الحدیث: «أخرجه مالك فى ((الموطأ)) برقم: 1068، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 14042، 14043،والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3725،وأخرجه ابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 16508، 16512، 16519»

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥عثمان بن عفان، أبو عمروصحابي
👤←👥قبيصة بن ذؤيب الخزاعي، أبو إسحاق، أبو سعيد
Newقبيصة بن ذؤيب الخزاعي ← عثمان بن عفان
والراجح أنه تابعي ثقة، مختلف في صحبته
👤←👥محمد بن شهاب الزهري، أبو بكر
Newمحمد بن شهاب الزهري ← قبيصة بن ذؤيب الخزاعي
الفقيه الحافظ متفق على جلالته وإتقانه
👤←👥معمر بن أبي حبيبة العدوي
Newمعمر بن أبي حبيبة العدوي ← محمد بن شهاب الزهري
ثقة
👤←👥عبد الرزاق بن همام الحميري، أبو بكر
Newعبد الرزاق بن همام الحميري ← معمر بن أبي حبيبة العدوي
ثقة حافظ
👤←👥العباس بن يزيد البحراني، أبو الفضل
Newالعباس بن يزيد البحراني ← عبد الرزاق بن همام الحميري
صدوق حسن الحديث
👤←👥جعفر بن محمد البزاز، أبو القاسم
Newجعفر بن محمد البزاز ← العباس بن يزيد البحراني
مجهول الحال
Sunan al-Daraqutni Hadith 3725 in Urdu