علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن ٹیکسٹ کی صورت میں حاصل کریں۔ مزید تفصیل کے لیے رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
+92-331-5902482
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
40. باب ما روي فى فضل الوضوء واستيعاب جميع القدم فى الوضوء بالماء
باب: وضو کی فضیلت اور وضو کے دوران پورے پاؤں تک اچھی طرح پانی پہنچانے کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
ترقیم العلمیہ : 375 ترقیم الرسالہ : -- 381
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ وَهْبٍ ، نا عَمِّي ، نا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ ، أنَّهُ سَمِعَ قَتَادَةَ بْنَ دِعَامَةَ ، يَقُولُ: نا أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ ، أَنَّ رَجُلا جَاءَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ تَوَضَّأَ وَتَرَكَ عَلَى قَدَمَيْهِ مثل الظُّفُرِ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" ارْجِعْ فَأَحْسِنْ وُضُوءَكَ" . تَفَرَّدَ بِهِ جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ، عَنْ قَتَادَةَ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ ایک شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اس نے وضو کر لیا تھا اور اپنے پاؤں کا ایک ناخن جتنا حصہ چھوڑ دیا تھا (وہاں تک پانی نہیں پہنچا تھا) تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے ارشاد فرمایا: ”تم واپس جاؤ اور اچھی طرح وضو کرو۔“ اس روایت کو قتادہ سے نقل کرنے میں جریر بن حازم نامی راوی منفرد ہیں اور یہ راوی ثقہ ہیں۔ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 381]
ترقیم العلمیہ: 375
تخریج الحدیث: «صحيح، أخرجه ابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 164، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 173، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 665، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 328، 393، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 381، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 12682، وأبو يعلى فى ((مسنده)) برقم: 2944، والطبراني فى ((الأوسط)) برقم: 6525»
«قال الشيخ الألباني: صحيح، أبو داود فى ((سننه)) برقم: 173»
«قال الشيخ الألباني: صحيح، أبو داود فى ((سننه)) برقم: 173»
الحكم على الحديث: صحيح
الرواة الحديث:
Sunan al-Daraqutni Hadith 381 in Urdu
قتادة بن دعامة السدوسي ← أنس بن مالك الأنصاري