پی ڈی ایف کتاب کو ٹیکسٹ میں کیسے کنورٹ کیا جاتا ہے سیکھنے کے لیے ہماری کلاس جوائن کریں اپنے آپ کو رجسٹر کیجیے۔ مزید تفصیلات کے لیے اس نمبر پر رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
+92-331-5902482
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
1. أول كتاب الطلاق وغيره
طلاق، خلع، ایلاء، وغیرہ کے بارے میں روایات
ترقیم العلمیہ : 3826 ترقیم الرسالہ : -- 3889
نَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ الْقَطَّانُ ، وَآخَرُونَ، قَالُوا: نَا إِدْرِيسُ بْنُ عَبْدِ الْكَرِيمِ الْمُقْرِئُ ، نَا لَيْثُ بْنُ حَمَّادٍ ، نَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِيَادٍ ، نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ سُمَيْعٍ الْحَنَفِيُّ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ: قَالَ رَجُلٌ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنِّي أَسْمَعُ اللَّهَ تَعَالَى يَقُولُ: الطَّلاقُ مَرَّتَانِ سورة البقرة آية 229، فَأَيْنَ الثَّالِثَةُ؟، قَالَ: فَإِمْسَاكٌ بِمَعْرُوفٍ أَوْ تَسْرِيحٌ بِإِحْسَانٍ سورة البقرة آية 229 هِيَ الثَّالِثَةُ" ، كَذَا قَالَ: عَنْ أَنَسٍ، وَالصَّوَابُ عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ سُمَيْعٍ، عَنْ أَبِي رَزِينٍ، مُرْسَلٌ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں عرض کی: میں نے اللہ کا یہ فرمان سنا ہے: ”طلاق دو مرتبہ ہو گی۔“ پھر تیسری طلاق کا حکم کہاں سے آیا؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (اللہ تعالیٰ نے یہ بھی فرمایا ہے) ”پھر معروف طریقے سے روکنا ہو گا، یا احسان کے ساتھ آزاد کرنا ہو گا (اس سے مراد تیسری طلاق ہے)۔“ راوی نے اسے سیدنا انس رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نقل کیا ہے، تاہم درست یہ ہے کہ یہ روایت اسماعیل بن سمیع کے حوالے سے، ابورزین کے حوالے سے مرسل روایت کے طور پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الطلاق والخلع والإيلاء وغيره/حدیث: 3889]
ترقیم العلمیہ: 3826
تخریج الحدیث: «مرسل، وأخرجه سعيد بن منصور فى ((سننه)) برقم: 1456، 1457، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 15098، 15099، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3889، وأورده ابن حجر فى "المطالب العالية"، 1716، وأخرجه عبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 11091، وأخرجه ابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 19561، وأخرجه أبو داود فى "المراسيل"، 220»
«قال الدارقطني: إن المرسل هو الصواب، البدر المنير في تخريج الأحاديث والآثار الواقعة في الشرح الكبير: (8 / 74)»
«قال الدارقطني: إن المرسل هو الصواب، البدر المنير في تخريج الأحاديث والآثار الواقعة في الشرح الكبير: (8 / 74)»
الحكم على الحديث: مرسل
الرواة الحديث:
Sunan al-Daraqutni Hadith 3889 in Urdu
إسماعيل بن سميع الحنفي ← أنس بن مالك الأنصاري