پی ڈی ایف کتاب کو ٹیکسٹ میں کیسے کنورٹ کیا جاتا ہے سیکھنے کے لیے ہماری کلاس جوائن کریں اپنے آپ کو رجسٹر کیجیے۔ مزید تفصیلات کے لیے اس نمبر پر رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
+92-331-5902482
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
1. باب الرضاع
باب: رضاعت کا بیان
ترقیم العلمیہ : 4280 ترقیم الرسالہ : -- 4360
نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، نَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، نَا جَرِيرٌ . ح وَنا أَبُو عُثْمَانَ سَعِيدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَحْمَدَ الْكَرْخِيُّ ، نَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، نَا جَرِيرٌ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عُقْبَةَ ، قَالَ: كَانَ عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ يُحَدِّثُ، عَنِ الْحَجَّاجِ بْنِ الْحَجَّاجِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" لا تُحَرِّمُ مِنَ الرَّضَاعَةِ الْمَصَّةُ وَلا الْمَصَّتَانِ، وَلا يُحَرِّمُ إِلا مَا فَتَقَ الأَمْعَاءَ" ، قَالَ إِبْرَاهِيمُ: فَذَكَرْتُهُ لِسَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، فَقَالَ:" إِذَا دَخَلَتْ قَطْرَةٌ وَاحِدَةٌ فِي جَوْفِ الصَّبِيِّ وَهُوَ صَغِيرٌ حُرِّمَتْ عَلَيْهِ"، وَقَالَ عُثْمَانُ:" إِلا مَا فَتَقَ الأَمْعَاءَ مِنَ اللَّبَنِ، وَلَمْ يَزِدْ عَلَى هَذَا".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”ایک مرتبہ یا دو مرتبہ چوس لینے سے حرمت ثابت نہیں ہوتی، حرمت اس کے ذریعے ثابت ہوتی ہے، جو انتڑیوں کو سیراب کر دے۔“ ابراہیم بیان کرتے ہیں کہ میں نے یہ روایت سعید بن مسیب کے سامنے ذکر کی، تو وہ بولے: ”جب دودھ کا ایک قطرہ بھی بچے کے پیٹ تک پہنچ جائے، جبکہ وہ ابھی چھوٹا ہو، تو اس کے لیے حرمت ثابت ہو جاتی ہے۔“ جبکہ عثمان نامی راوی نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں کہ ”صرف اسی کے ذریعے حرمت ثابت ہوتی ہے، جو دودھ انتڑیوں کو سیراب کر دے۔“ انہوں نے اس کے علاوہ اور کوئی لفظ نقل نہیں کیا۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الرضاع/حدیث: 4360]
ترقیم العلمیہ: 4280
تخریج الحدیث: «أخرجه مالك فى ((الموطأ)) برقم: 1200، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 5437، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 1946، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4356، 4360، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 17340، 17341»
«قال ابن عبدالبر: لا يصح مرفوعا، التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير: (4 / 9)»
«قال ابن عبدالبر: لا يصح مرفوعا، التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير: (4 / 9)»
الرواة الحديث:
Sunan al-Daraqutni Hadith 4360 in Urdu
الحجاج بن الحجاج الأشجعي ← أبو هريرة الدوسي