سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
1. باب الرَّضَاعُ
باب: رضاعت کا بیان
ترقیم العلمیہ : 4288 ترقیم الرسالہ : -- 4368
نَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ الْحَرَّانِيُّ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ زُهَيْرٍ ، نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَعِيدٍ أَبُو أُمَيَّةَ ، نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْقَطَّامِيِّ ، نَا أَبُو الْمُهَزِّمِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ امْرَأَةً جَاءَتْ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَتْ:" إِنَّ فُلانًا تَزَوَّجَ وَقَدْ أَرْضَعْتُهُمَا، قَالَ: فَكَيْفَ أَرْضَعْتِهِمَا؟، قَالَتْ: أَرْضَعْتُ الْجَارِيَةَ وَهِيَ ابْنَةُ سِتِّ سِنِينَ وَنِصْفٍ، وَأَرْضَعْتُ الْغُلامَ وَهُوَ ابْنُ ثَلاثِ سِنِينَ، فَقَالَ: اذْهَبِي فَقُولِي لَهُ فَلْيُضَاجِعْهَا هَنِيئًا مَرِيئًا لا رَضَاعَ بَعْدَ الْفِطَامِ، وَإِنَّمَا يُحَرِّمُ مِنَ الرَّضَاعِ مَا فِي الْمَهْدِ" ، ابْنُ الْقَطَّامِيِّ، ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک خاتون نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی، اس نے عرض کی: ”فلاں شخص نے شادی کر لی ہے، جبکہ میں نے ان دونوں میاں بیوی کو دودھ پلایا ہے۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: ”تم نے ان دونوں کو کب دودھ پلایا تھا؟“ تو اس خاتون نے جواب دیا: ”میں نے اس بچی کو اس وقت دودھ پلایا تھا، جب وہ ساڑھے چھ سال کی تھی اور بچے کو اس وقت دودھ پلایا تھا، جب وہ تین سال کا تھا۔“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم جاؤ اور اس سے کہہ دو کہ اپنی بیوی کے ساتھ خوشی خوشی رہے، کیونکہ دودھ پلانے کی عمر کے بعد رضاعت کا حکم ثابت نہیں ہوتا، وہ رضاعت حرمت ثابت کرتی ہے، جو اس وقت ہو، جب بچہ گود میں ہوتا ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الرضاع/حدیث: 4368]
ترقیم العلمیہ: 4288
تخریج الحدیث: «أخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4368، انفرد به المصنف من هذا الطريق»
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥أبو هريرة الدوسي | صحابي | |
👤←👥يزيد بن سفيان التميمي، أبو المهزم يزيد بن سفيان التميمي ← أبو هريرة الدوسي | متروك الحديث | |
👤←👥عبد الرحمن بن قطامي البصري عبد الرحمن بن قطامي البصري ← يزيد بن سفيان التميمي | متروك متهم بالكذب | |
👤←👥محمد بن الحسين الحراني، أبو سليمان محمد بن الحسين الحراني ← عبد الرحمن بن قطامي البصري | ثقة |
Sunan al-Daraqutni Hadith 4368 in Urdu
يزيد بن سفيان التميمي ← أبو هريرة الدوسي