سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
1. باب الْأَحْبَاسِ
اللہ کی راہ میں کوئی چیز وقف کرنے کے احکام
ترقیم العلمیہ : 4319 ترقیم الرسالہ : -- 4399
نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَكَرِيَّا بِمِصْرَ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ شُعَيْبٍ النَّسَائِيُّ ، نَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ ، نَا أَبُو الأَحْوَصِ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ ، قَالَ:" مَا تَرَكَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دِينَارًا وَلا دِرْهَمًا، وَلا عَبْدًا، وَلا أَمَةً إِلا بَغْلَتَهُ الشَّهْبَاءَ الَّتِي كَانَ يَرْكَبُهَا، وَسِلاحَهُ، وَأَرْضًا جَعَلَهَا فِي سَبِيلِ اللَّهِ" ، قَالَ قُتَيْبَةُ مَرَّةً أُخْرَى:" جَعَلَهَا صَدَقَةً".
سیدنا عمرو بن حارث رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کوئی دینار یا کوئی درہم یا کوئی غلام یا کوئی کنیز (ترکے میں) نہیں چھوڑے تھے، صرف آپ کا سفید خچر تھا، جس پر آپ سوار ہوا کرتے تھے، آپ کا اسلحہ تھا اور ایک زمین تھی، جسے آپ نے اللہ کے نام پر (صدقے کے طور پر) کر دیا تھا۔ قتیبہ نامی راوی نے ایک مرتبہ یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”آپ نے اسے صدقہ قرار دیا تھا۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الأحباس/حدیث: 4399]
ترقیم العلمیہ: 4319
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 2739، 2873، 2912، 3098، 4461، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 2489، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 1533، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 3598، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4397، 4398، 4399، 4400، 4401، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 18749، والترمذي فى "الشمائل"، 399»
الرواة الحديث:
Sunan al-Daraqutni Hadith 4399 in Urdu
أبو إسحاق السبيعي ← عمرو بن الحارث الخزاعي