یہ تکبیرات کے دن ہیں ، تکبیرات سنئیے۔
علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
6. باب الشفعة
باب: حق شفعہ کا بیان
ترقیم العلمیہ : 4450 ترقیم الرسالہ : -- 4530
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ حُصَيْنِ الْجُبَيْلِيُّ ، نَا عَمْرُو بْنُ هَاشِمٍ ، عَنِ الأَوْزَاعِيِّ ، حَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ شُعَيْبٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الشَّرِيدِ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّهُ" بَاعَ مِنْ رَجُلٍ نَصِيبًا لَهُ مِنْ دَارٍ لَهُ فِيهَا شَرِيكٌ، فَقَالَ شَرِيكُهُ: أَنَا أَحَقُّ بِالْبَيْعِ مِنْ غَيْرِي، فَرُفِعَ ذَلِكَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: الْجَارُ أَحَقُّ بِسَقَبِهِ" .
عمرو بن شرید اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں کہ انہوں نے اپنے گھر کا ایک اور حصہ فروخت کر دیا، ان کے ساتھ ایک اور شراکت دار شریک تھا تو اس شراکت دار نے ان سے کہا: کسی دوسرے کے مقابلے میں، میں اسے خریدنے کا زیادہ حق رکھتا ہوں۔ جب یہ معاملہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں پیش ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پڑوسی اپنے قریب موجود جگہ (کو خریدنے) کا زیادہ حق رکھتا ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب فى الأقضية والأحكام وغير ذلك/حدیث: 4530]
ترقیم العلمیہ: 4450
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 2258، 6977، 6978، 6980، 6981، وابن الجارود فى "المنتقى"، 702، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 5180، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 4706، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 6256، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 3516، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2495، 2496، 2498، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4526، 4527، 4528، 4530، 4531، 4533، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 19768،والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 562، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 23166، 23176»
«قال الشيخ الألباني: صحيح، أخرجه أبو داود فى ((سننه)) برقم: 3518»
«قال الشيخ الألباني: صحيح، أخرجه أبو داود فى ((سننه)) برقم: 3518»
الحكم على الحديث: صحيح
الرواة الحديث:
Sunan al-Daraqutni Hadith 4530 in Urdu
عمرو بن الشريد الثقفي ← الشريد بن سويد الثقفي