🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
7. بَابٌ مِنَ الشَّهَادَاتِ
باب: گواہی کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 4528 ترقیم الرسالہ : -- 4609
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ بْنُ الْمُحْرِمِ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ السَّمُرِيُّ، نَا مَرْوَانُ بْنُ جَعْفَرٍ السَّمُرِيُّ ، حَدَّثَنِي أَبِي، أَنَّ الْمُغِيرَةِ بْنَ شُعْبَةَ ، وَمَصْقَلَةَ بْنَ هُبَيْرَةَ الشَّيْبَانِيَّ، تَنَازَعَا بِالْكُوفَةِ فَفَخَرَ الْمُغِيرَةُ بِمَكَانِهِ مِنْ مُعَاوِيَةَ عَلَى مَصْقَلَةَ، فَقَالَ لَهُ مَصْقَلَةُ: وَاللَّهِ لأَنَا أَعْظَمُ عَلَيْهِ حَقًّا مِنْكَ، قَالَ لَهُ الْمُغِيرَةُ" وَلِمَ؟"، قَالَ لَهُ مَصْقَلَةُ: لأَنِّي فَارَقْتُ عَلِيَّ بْنَ أَبِي طَالِبٍ عَلَيْهِ السَّلامُ فِي الْمُهَاجِرِينَ وَالأَنْصَارِ وَوُجُوهِ أَهْلِ الْعِرَاقِ، وَلَحِقْتُ بِمُعَاوِيَةَ فَضَرَبْتُ مَعَهُ بِسَيْفِي، وَاسْتَعْمَلَنِي عَلَى الْبَحْرَيْنِ فَأَعْتَقْتُ لَهُ بَنِي سَامَةَ بْنِ لُؤَيِّ بْنِ غَالِبٍ بَعْدَ مَا مُلِكَتْ رِقَابُهُمْ وَأُبِيحَتْ حُرْمَتُهُمْ، وَأَنْتَ مُقِيمٌ بِالطَّائِفِ تُنَاغِي نِسَاءَكَ، وَتُرَشِّحُ أَطْفَالَكَ طَوِيلُ اللِّسَانِ قَصِيرُ الْيَدِ، تُلْقِي بِالْمَوَدَّةِ مِنْ مَكَانٍ بَعِيدٍ حَتَّى إِذَا اسْتَقَامَتِ الأُمُورُ غَلَبْتَنَا غَلَبَةً، فَقَالَ لَهُ الْمُغِيرَةُ:" وَاللَّهِ يَا مَصْقَلَةُ مَا زِلْتَ مُنْذُ الْيَوْمِ تُكْثِرُ الْحَزَّ وَتُحْطِي الْمَفَاصِلَ، أَمَّا تَرْكُكَ عَلِيًّا فَقَدْ فَعَلْتَ فَلَمْ تُؤْنِسْ أَهْلَ الشَّامِ، وَلَمْ تُوحِشْ أَهْلَ الْعِرَاقِ، وَأَمَّا قَوْلُكَ فِي عِتْقِ بَنِي سَامَةَ بْنِ لُؤَيٍّ، فَإِنَّمَا أَعْتَقَهُمْ ثِقَةُ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ بِكَ، أَمَا وَاللَّهِ مَا صَبَرْتَ لَهُمْ نَفْسَكَ وَلا أَعْتَقْتَهُمْ مِنْ مَالِكَ، وَأَمَّا مَقَامِي بِالطَّائِفِ فَقَدْ أَبْلانِي اللَّهُ تَعَالَى فِي الْخَفْضِ مَا لَمْ يُبْلِكَ فِي الظَّعْنِ، وَلِلَّهِ تَعَالَى عَلَيْنَا، فَإِنْ أَنْتَ عَادَيْتَنَا فَإِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ مِنْ وَرَائِكَ" .
مروان جعفر بیان کرتے ہیں کہ میرے والد نے مجھے یہ بات بتائی ہے کہ ایک مرتبہ کوفہ میں سیدنا مغیرہ بن شعبہ اور مصقلہ بن ہبیرہ کے درمیان اختلاف ہو گیا تو مغیرہ نے مصقلہ کے سامنے سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے قریب ہونے کے حوالے سے فخر کا اظہار کیا۔ تو مصقلہ نے ان سے کہا: اللہ کی قسم! میں اس بات کا زیادہ حق رکھتا ہوں کہ وہ مجھ سے زیادہ قریب ہوں۔ سیدنا مغیرہ رضی اللہ عنہ نے ان سے دریافت کیا: وہ کیوں؟ مصقلہ نے ان سے کہا: اس کی وجہ یہ ہے کہ میں سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ کو مہاجرین اور انصار اور عراق کے بڑے لوگوں کے درمیان چھوڑ کر سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سے مل گیا تھا اور ان کے ساتھ تلوار چلاتا رہا تھا اور انہوں نے مجھے بحرین کا گورنر مقرر کیا تھا تو میں نے ان کے لیے بنو سامہ بن لوئی کو آزاد کیا تھا، حالانکہ میں ان کی گردنوں کا مالک بن چکا تھا اور ان کی عزتیں میرے لیے حلال ہو چکی تھیں، جبکہ تم طائف میں ٹھہرے ہوئے تھے اور اپنی بیویوں کے ساتھ خوش ہو رہے تھے اور اپنے بچوں کے ساتھ کھیل رہے تھے، تمہاری زبان لمبی اور ہاتھ چھوٹا تھا (یعنی باتیں زیادہ اور عمل کچھ نہیں)، تم دور بیٹھ کر محبت کا اظہار کرتے رہے لیکن جب معاملہ ٹھیک ہو گیا تو اس وقت تم ہم پر غالب آ گئے۔ سیدنا مغیرہ رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا: اللہ کی قسم! اے مصقلہ! تم آج یہی باتیں کیے جا رہے ہو، جہاں تک تمہارا سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو چھوڑنے کا تعلق ہے، تو تم نے ایسا کیا ہے، لیکن (تمہارے اس عمل سے) نہ اہل شام کو کوئی تقویت ملی اور نہ ہی اہل عراق کو کوئی کمی محسوس ہوئی۔ جہاں تک تم نے یہ کہا کہ تم نے بنو سامہ بن لوئی کو آزاد کیا ہے، تو انہیں صرف اس بات نے آزاد کروایا کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو تم پر اعتماد تھا۔ اللہ کی قسم! تم نے اپنے آپ کو ان کے ساتھ متعلق نہیں کیا اور نہ ہی انہیں اپنے مال میں سے آزاد کیا تھا۔ جہاں تک میرا طائف میں رہنے کا معاملہ ہے، تو اس کی وجہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے (گھر میں) ٹھہرے رہنے کے باوجود وہ (اچھی) آزمائش عطا کی جو تمہیں سفر کرتے رہنے کے باوجود عطا نہیں کی۔ یہ اللہ تعالیٰ کا ہم پر احسان ہے، اگر تم نے ہمارے ساتھ دشمنی کی تو اللہ تعالیٰ تمہیں دیکھ رہا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب فى الأقضية والأحكام وغير ذلك/حدیث: 4609]
ترقیم العلمیہ: 4528
تخریج الحدیث: «أخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4609، انفرد به المصنف من هذا الطريق»


الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥المغيرة بن شعبةصحابي مشهور ، أسلم قبل الحديبية
👤←👥مروان بن جعفر السمري
Newمروان بن جعفر السمري ← المغيرة بن شعبة
له نسخة عن قراءة محمد بن إبراهيم فيها ما ينكر
👤←👥محمد بن إسحاق السمري
Newمحمد بن إسحاق السمري ← مروان بن جعفر السمري
👤←👥محمد بن عثمان بن أبي شيبة
Newمحمد بن عثمان بن أبي شيبة ← محمد بن إسحاق السمري
عالم بصير بالحديث والرجال له تواليف مفيدة
👤←👥ابن محرم محمد بن أحمد بن علي بن مخلد
Newابن محرم محمد بن أحمد بن علي بن مخلد ← محمد بن عثمان بن أبي شيبة
من كبار شيوخ أبي نعيم الحافظ
Sunan al-Daraqutni Hadith 4609 in Urdu