🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. السبق بين الخيل
گھوڑوں کے درمیان دوڑکامقابلہ
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 4740 ترقیم الرسالہ : -- 4826
قَالَ قَالَ سَعِيدُ بْنُ الْمُسَيِّبِ : فَجَاءَ رَجُلٌ فَسَابَقَهَا فَسَبَقَهَا فَوَجَدَ النَّاسُ مِنْ ذَلِكَ أَنْ سُبِقَتْ نَاقَةُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَبَلَغَ ذَلِكَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: إِنَّ النَّاسَ لَمْ يَرْفَعُوا شَيْئًا مِنْ هَذِهِ الدُّنْيَا إِلا وَضَعَهُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ" .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اونٹنی قصواء جب بھی دوڑ میں شامل ہوتی تھی تو وہ آگے نکل جایا کرتی تھی۔ سعید بن مسیب بیان کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ ایک شخص آیا تو اس کی اونٹنی قصواء سے آگے نکل گئی، لوگوں کو اس بات پر بہت افسوس ہوا کہ کوئی اونٹنی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اونٹنی سے آگے نکل گئی ہے، جب اس بات کی اطلاع نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو ملی تو آپ نے فرمایا: دنیا میں جس شخص کو بھی سربلندی حاصل ہوتی ہے، اللہ تعالیٰ اسے کبھی پستی کی طرف بھی لے جاتا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب السبق بين الخيل وما روي فيه عن النبى صلى الله عليه وسلم وهو زيادة فى الكتاب/حدیث: 4826]
ترقیم العلمیہ: 4740
تخریج الحدیث: «مرسل، وأخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4826، 4827»
«قال الدارقطني: وكذلك رواه يحيى بن سعيد الأنصاري عن الزهري عن سعيد مرسلا والمرسل أصح، العلل الواردة في الأحاديث النبوية: (9 / 172)»

الحكم على الحديث: مرسل

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥سعيد بن المسيب القرشي، أبو محمدأحد العلماء الأثبات الفقهاء الكبار