یہ تکبیرات کے دن ہیں ، تکبیرات سنئیے۔
علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
57. باب ما روي فى لمس القبل والدبر والذكر والحكم فى ذلك
باب: (عورت کا اپنی) اگلی یا پچھلی شرمگاہ یا مرد کا اپنی شرمگاہ کو چھونے کے بارے میں جو کچھ منقول ہے اور اس کا حکم
ترقیم العلمیہ : 532 ترقیم الرسالہ : -- 540
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ يُونُسَ بْنِ يَاسِينَ ، نا إِسْحَاقُ بْنُ أَبِي إِسْرَائِيلَ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ جَابِرٍ ، عَنْ قَيْسِ بْنِ طَلْقٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: أَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُمْ يُؤَسِّسُونَ مَسْجِدَ الْمَدِينَةِ، قَالَ: وَهُمْ يَنْقُلُونَ الْحِجَارَةَ، قَالَ: فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَلا نَنْقُلُ كَمَا يَنْقُلُونَ؟ قَالَ:" لا وَلَكِنِ اخْلِطْ لَهُمُ الطِّينَ يَا أَخَا الْيَمَامَةِ، فَأَنْتَ أَعْلَمُ بِهِ". فَجَعَلْتُ أَخْلِطُ لَهُمْ وَيَنْقِلُونَهُ .
سیدنا قیس بن طلق رضی اللہ عنہ اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا۔ لوگ اس وقت مدینہ منورہ کی مسجد بنانے میں مصروف تھے۔ راوی بیان کرتے ہیں: لوگ اس وقت پتھر منتقل کر رہے تھے۔ راوی بیان کرتے ہیں: میں نے عرض کی: ”یا رسول اللہ! کیا میں بھی اسی طرح نہ کروں، جیسے یہ لوگ (پتھر) منتقل کر رہے ہیں؟“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”نہیں! بلکہ تم انہیں گارا بنا دو، اے یمامہ کے رہنے والو! کیونکہ تم اس میں ماہر ہو۔“ راوی بیان کرتے ہیں: میں نے انہیں بنا دیا اور وہ لوگ اسے لے کر جانے لگے۔ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 540]
ترقیم العلمیہ: 532
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 540، والطبراني فى((الكبير)) برقم: 8239»
«قال ابن رجب: محمد بن جابر فيه ضعف، فتح الباري شرح صحيح البخاري لابن رجب: (2 / 481)»
«قال ابن رجب: محمد بن جابر فيه ضعف، فتح الباري شرح صحيح البخاري لابن رجب: (2 / 481)»
الحكم على الحديث: إسناده ضعيف
الرواة الحديث:
Sunan al-Daraqutni Hadith 540 in Urdu
قيس بن طلق الحنفي ← طلق بن علي الحنفي