الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب رياض الصالحين اور شعب الإيمان اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
65. بَابُ أَحَادِيثِ الْقَهْقَهَةِ فِي الصَّلَاةِ وَعِلَلِهَا
باب: نماز کے دوران قہقہہ لگانے (سے وضو ٹوٹ جانے) کے بارے میں احادیث
ان میں موجود علتوں کا بیان
ترقیم العلمیہ : 621 ترقیم الرسالہ : -- 632
حَدَّثَنَا بِهِ أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، نا أَبُو النُّعْمَانِ ، نا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ حَفْصِ بْنِ سُلَيْمَانَ ، عَنْ حَفْصَةَ بِنْتِ سِيرِينَ ، عَنْ أَبِي الْعَالِيَةِ ،" أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُصَلِّي بِأَصْحَابِهِ فَجَاءَ رَجُلٌ فَوَقَعَ عَلَى بِئْرٍ، فَضَحِكَ بَعْضُ الْقَوْمِ، فَأَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ ضَحِكَ أَنْ يُعِيدَ الْوُضُوءَ وَيُعِيدَ الصَّلاةَ" . وَرَوَى هَذَا الْحَدِيثَ هِشَامُ بْنُ حَسَّانَ، عَنْ حَفْصَةَ، عَنْ أَبِي الْعَالِيَةِ، مُرْسَلا، حَدَّثَ بِهِ عَنْهُ جَمَاعَةٌ مِنْهُمْ: سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ، وَزَائِدَةُ بْنُ قُدَامَةَ، وَيَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الْقَطَّانُ، وَحَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ، وَرَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ، وَعَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ عَطَاءٍ، وَغَيْرُهُمْ، فَاتَّفَقُوا عَنْ هِشَامٍ، عَنْ حَفْصَةَ، عَنْ أَبِي الْعَالِيَةِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. وَرَوَاهُ خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْوَاسِطِيُّ، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ حَفْصَةَ، عَنْ أَبِي الْعَالِيَةِ، عَنْ رَجُلٍ مِنَ الأَنْصَارِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَلَمْ يُسَمِّ الرَّجُلَ وَلا ذَكَرَ أَلَهُ صُحْبَةٌ أَمْ لا؟ وَلَمْ يَصْنَعْ خَالِدٌ شَيْئًا وَقَدْ خَالَفَهُ خَمْسَةٌ أَثْبَاتٌ ثِقَاتٌ حُفَّاظٌ وَقَوْلُهُمْ أَوْلَى بِالصَّوَابِ. فَأَمَّا حَدِيثُ خَالِدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ هِشَامٍ.
ابوالعالیہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے اصحاب رضی اللہ عنہم کو نماز ادا کرا رہے تھے، اس دوران ایک شخص آیا، جو گڑھے میں گر گیا، تو حاضرین میں سے کچھ لوگ ہنس پڑے، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز ادا کرنے والوں میں سے ہنسنے والوں کو دوبارہ وضو کرنے اور نماز ادا کرنے کا حکم دیا۔ اس حدیث کو ہشام بن حسان نے حفصہ کے حوالے سے، ابوالعالیہ سے مرسل روایت کے طور پر نقل کیا ہے، ان سے یہ روایت ایک جماعت نے نقل کی ہے، جن میں سفیان ثوری، زائدہ بن قدامہ، یحییٰ بن سعید قطان، حفص بن غیاث، روح بن عبادہ، عبدالوہاب بن عطاء اور دیگر حضرات شامل ہیں، ان سب نے ہشام کے حوالے سے، حفصہ کے حوالے سے، ابوالعالیہ کے حوالے سے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے نقل کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ خالد بن عبداللہ واسطی نے اسے ہشام کے حوالے سے، حفصہ کے حوالے سے، ابوالعالیہ کے حوالے سے، ایک انصاری کے حوالے سے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے نقل کیا ہے، انہوں نے اس شخص کا نام نہیں لیا، اور نہ ہی یہ ذکر کیا ہے کہ وہ صحابی ہیں یا نہیں۔ خالد کی یہ روایت کوئی حیثیت نہیں رکھتی، کیونکہ پانچ ثبت، ثقہ اور حافظ راویوں نے ان کی مخالفت کی ہے، اور ان حضرات کا قول درستگی کے زیادہ قریب ہے۔ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 632]
ترقیم العلمیہ: 621
تخریج الحدیث: «إسناده مرسل، وأخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 690والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 603، 604، 605، 606، 607، 608، 609، 613، 624، 625، 626، 627، 628، 629، 630، 631، 632، 633، 634، 635، 636، 637، 638، 639، 640، 641، 642، 644، وأخرجه عبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 3760، وأخرجه ابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 3938، وأخرجه أبو داود فى "المراسيل"، 8»
«قال الدارقطني:والصواب من ذلك قول من رواه عن قتادة عن أبي العالية مرسلا، سنن الدارقطني: (1 / 299) برقم: (604)»
«قال الدارقطني:والصواب من ذلك قول من رواه عن قتادة عن أبي العالية مرسلا، سنن الدارقطني: (1 / 299) برقم: (604)»
الحكم على الحديث:
إسناده مرسل
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥رفيع بن مهران | ثقة ، كثير الإرسال | |
👤←👥حفصة بنت سيرين حفصة بنت سيرين ← رفيع بن مهران | ثقة | |
👤←👥حفص بن سليمان المنقري حفص بن سليمان المنقري ← حفصة بنت سيرين | ثقة | |
👤←👥حماد بن زيد حماد بن زيد ← حفص بن سليمان المنقري | ثقة ثبت ، فقيه. | |
👤←👥محمد بن الفضل السدوسي محمد بن الفضل السدوسي ← حماد بن زيد | ثقة ثبت ، تغير في آخر عمره | |
👤←👥محمد بن يحيى الذهلي محمد بن يحيى الذهلي ← محمد بن الفضل السدوسي | ثقة حافظ جليل | |
👤←👥عبد الله بن محمد بن زياد النيسابوري عبد الله بن محمد بن زياد النيسابوري ← محمد بن يحيى الذهلي | الإمام الحافظ |
Sunan al-Daraqutni Hadith 632 in Urdu
حفصة بنت سيرين ← رفيع بن مهران