سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
4. باب تحريم دمائهم وأموالهم إذا يشهدوا بالشهادتين ويقيموا الصلاة ويؤتوا الزكاة
باب: خون اور اموال کا قابل احترام ہونا جب لوگ دونوں شہادتوں کی گواہی دیں اور نماز ادا کریں اور زکوۃ ادا کریں
ترقیم العلمیہ : 881 ترقیم الرسالہ : -- 893
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، ثنا يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ ، عَنْ حُمَيْدٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أُمِرْتُ أَنْ أُقَاتِلَ الْمُشْرِكِينَ حَتَّى يَشْهَدُوا أَنْ لا إِلَهَ إِلا اللَّهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ، فَإِذَا شَهِدُوا أَنْ لا إِلَهَ إِلا اللَّهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ وَصَلُّوا صَلاتَنَا وَاسْتَقْبَلُوا قِبْلَتَنَا وَأَكَلُوا ذَبَائِحَنَا ؛ حُرِّمَتْ عَلَيْنَا أَمْوَالُهُمْ وَدِمَاؤُهُمْ إِلا بِحَقِّهَا، وَلَهُمْ مَا لِلْمُسْلِمِ وَعَلَيْهِمْ مَا عَلَى الْمُسْلِمِ" .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے اس بات کا حکم دیا گیا ہے کہ میں مشرکین کے ساتھ اس وقت تک لڑائی کرتا رہوں جب تک وہ اس بات کی گواہی نہ دیں کہ اللہ کے علاوہ کوئی معبود نہیں اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے رسول ہیں۔ جب وہ اس بات کی گواہی دے دیں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے رسول ہیں، وہ ہماری طرح نماز ادا کریں اور ہمارے قبلہ کی طرف رخ بھی کریں، ہمارے ذبائح کو کھائیں تو ان کے اموال اور خون ہم پر حرام ہو جائیں گے۔ البتہ ان کا حق برقرار رہے گا: ان کو ہر وہ چیز ملے گی جو مسلمان کو حاصل ہو گی۔ ان پر ہر وہ چیز لازم ہو گی جو مسلمان پر لازم ہوتی ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 893]
ترقیم العلمیہ: 881
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 391، 392، 393، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 5895، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 3976، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 2641، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 2608، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 2232، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 893، 894، 895، 896، 897، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 13256»
الرواة الحديث:
Sunan al-Daraqutni Hadith 893 in Urdu
حميد بن أبي حميد الطويل ← أنس بن مالك الأنصاري