الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
6. باب ما جاء فى ذم المال
مال کی مذمت کا بیان
حدیث نمبر: 10065
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُرَيْدَةَ عَنْ أَبِيهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ إِنَّ أَحْسَابَ أَهْلِ الدُّنْيَا الَّذِينَ يَذْهَبُونَ إِلَيْهِ هَذَا الْمَالُ
۔ سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: بیشک اہل دنیا جس حسب کو اختیار کرتے ہیں، وہ مال ہے۔ [الفتح الربانی/كتاب المدح والدم/حدیث: 10065]
تخریج الحدیث: «اسناده قوي، أخرجه النسائي: 6/ 64، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 22990 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 23378»
وضاحت: فوائد: … ہر ایک کو اس حقیقت کا اعتراف کرنا پڑے گا کہ اس وقت منقبت و عظمت اور معرفت و شناخت کی بنیاد مال و دولت پر ہے، پچھلے ادوار میں اسلام اور نسب کو بڑائی کی علامت سمجھا جاتا تھا، لوگ مال سے متأثر نہیں ہوتے تھے، لیکن اب نظام مکمل طور پر تبدیل ہو چکا ہے، اب مال و دولت اور سرمائے کا عروج ہے، یہی شان ہے، یہی آن ہے، یہی نسب ہے، یہی حسب ہے، غریب رشتہ دار کیا، محتاج بھائی کو بھی کوئی قریب نہیں پھٹکنے دیتا۔
الحكم على الحديث: صحیح
Al-Fath al-Rabbani Hadith 10065 in Urdu