الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
11. باب ما جاء فى النهي عن اللعن والترهيب منه
لعنت کرنے سے ممانعت اور اس سے ترہیب کا بیان
حدیث نمبر: 10096
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ ( (إِنَّ الْمُؤْمِنَ لَيْسَ بِاللَّعَّانِ وَلَا الطَّعَّانِ وَلَا الْفَاحِشِ وَلَا الْبَذِيِّ) )
۔ سیدنا عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:نہ مومن طعنہ زنی کرنے والا ہوتا ہے اور نہ لعنت کرنے والا اور نہ فحش بکنے والا ہوتا ہے اور نہ زبان درازی کرنے والا ہوتا ہے۔ [الفتح الربانی/كتاب المدح والدم/حدیث: 10096]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح، أخرجه ابويعلي: 5379، والطبراني في الكبير: 10483، والبيھقي: 10/ 193، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 3948 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 3948»
وضاحت: فوائد: … متانت، سنجیدگی،وقار اور ٹھہراؤ، باایمان لوگوں کا زیور ہے، ان کے چال چلن، اٹھک بیٹھک، قول و کردار اور بول چال غرضیکہ ہر چیز میں اعتدال ہوتا ہے، جبکہ حدیث میں مذکورہ خصائل ذمیمہ ایمان اور اعتدال کے منافی امور ہیں، اس لیے مومن کو ان سے اجتناب کرنا چاہیے۔
الحكم على الحديث: صحیح
Al-Fath al-Rabbani Hadith 10096 in Urdu