الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
10. باب ما جاء فى خلق الجن وأمور تتعلق بهم
جنوں کی تخلیق اور ان سے متعلقہ دوسرے امور کا بیان
حدیث نمبر: 10276
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّ الشَّيْطَانَ قَدْ أَيِسَ أَنْ يُعْبَدَ بِأَرْضِكُمْ هَذِهِ وَلَكِنَّهُ قَدْ رَضِيَ مِنْكُمْ بِمَا تَحْقِرُونَ
۔ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: شیطان اس بات سے ناامید ہو چکا ہے کہ تمھاری (جزیزۂ عرب کی) سرزمین میں اس کی عبادت کی جائے، لیکن وہ تم سے ایسے (گناہ کروا کے) راضی ہو جائے گا، جنھیں تم حقیر سمجھتے ہو۔ [الفتح الربانی/كتاب خلق العالم/حدیث: 10276]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح علي شرط الشيخين، أخرجه البيھقي في الشعب: 7264، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 8810 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 8796»
الحكم على الحديث: صحیح
Al-Fath al-Rabbani Hadith 10276 in Urdu