الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
11. باب ماجاء فى صفته وميلاد إسحاق و وفاة سارة ثم وفاته
ابراہیم علیہ السلام کا حلیہ مبارک، اسحاق کی پیدائش، سیدہ سارہ رحمتہ اللہ علیہ کی اور پھر ابراہیم علیہ السلام کی وفات کا بیان
حدیث نمبر: 10350
وَعَنْهُ أَيْضًا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ وَنَظَرْتُ إِلَى إِبْرَاهِيمَ فَلَا أَنْظُرُ إِلَى إِرْبٍ مِنْ آرَابِهِ إِلَّا نَظَرْتُ إِلَيْهِ مِنِّي كَأَنَّهُ صَاحِبُكُمْ
۔ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: میں نے ابراہیم علیہ السلام کو دیکھا، پس میں ان کے جس عضو کو دیکھتا، اس کو اپنے اندر بھی دیکھ لیتا، گویا کہ ابراہیم علیہ السلام تمہارے ساتھی (محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی طرح ہی ہیں۔ [الفتح الربانی/بيان قصص أنبياء الله عليهم السلام/حدیث: 10350]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح، أخرجه ابويعلي: 2720، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 3546 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 3546»
وضاحت: فوائد: … ابراہیم علیہ السلام اور محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شکل و صورت ملتی جلتی تھی۔
الحكم على الحديث: صحیح
Al-Fath al-Rabbani Hadith 10350 in Urdu