🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
44. باب ما جاء فى صفته و شمائله و نزوله آخر الزمان وحكمه و مدة مكثه فى الأرض وحجه و فناء كل ملة غير الإسلام و وفاته
عیسی کی تخلیقی صفات، عادات، آخری زمانے میں ان کے نازل ہونے، انصاف کرنے، زمین میں ٹھہرنے کی مدت، حج کرنے، اسلام کے علاوہ ہر مذہب کے فنا ہو جانے اور ان کی وفات کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10421
(وَعَنْهُ مِنْ طَرِيقٍ ثَانٍ) عَنْ حَنْظَلَةَ الْأَسْلَمِيِّ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ وَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِيَدِهِ لَيُهِلَّنَّ ابْنُ مَرْيَمَ بِفَجِّ الرَّوْحَاءِ حَاجًّا أَوْ مُعْتَمِرًا أَوْ لَيُثَنِّيَنَّهُمَا
۔ (دوسری سند) سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں محمد(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی جان ہے! ابن مریم ضرور روحاء کے راستے سے تلبیہ پکاریں گے، وہ حج یا عمرہ یا دونوںکی ادائیگی کے لیے آرہے ہوں گے۔ [الفتح الربانی/بيان قصص أنبياء الله عليهم السلام/حدیث: 10421]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم: 1252، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 7273 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 7271»
وضاحت: فوائد: … عیسی علیہ السلام کے بارے میں مزید ایک حدیث:
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ((یَنْزِلُ عِیْسَی ابْنُ مَرْیَمَ، فَیَقُوْلُ اَمِیْرُھُمُ الْمَھْدِيُّ: تَعَالَ صَلِّ بِنَا، فَیَقُوْلُ: لَا، اِنَّ بَعْضَھُمْ اَمِیْرُ بَعْضٍ،تَکْرِمَۃُ اللّٰہِ لِھٰذِہِ الْاُمَّۃِ۔)) … جب عیسی بن مریم (علیہ السلام) اتریں گے تو مسلمانوں کے امیر مہدی انھیں کہیں گے: آئیں اور نماز پڑھائیں۔ وہ کہیں گے: نہیں، تم ہی ایک دوسرے کے امام و امیر ہو، یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے اس امت کی عزت و تکریم ہے۔ (أخرجہ الحارث بن أبی أسامۃ فی مسندہ، واصل الحدیث فی صحیح مسلم: ۱/ ۹۵، الصحیحۃ:۲۲۳۶)
شیخ البانی رحمتہ اللہ علیہ کہتے ہیں: اصل حدیث صحیح مسلم میں ہے، جو سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے ہی ایک دوسری سند کے ساتھ مروی ہے، وہ کہتے ہیں کہ انھوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ((لَاتَزَالُ طَائِفَۃٌ مِنْ اُمَّتِیْیُقَاتِلُوْنَ عَلَی الْحَقِّ ظَاہِرِیْنَ اِلٰییَوْمِ الْقِیَامَۃِ۔)) قَالَ: ((فَیَنْزِلُ عَیْسٰی بْنُ مَرْیَمَ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فَیَقُوْلُ اَمِیْرُھُمْ: تَعَالَ صَلِّ لَنَا، فَیَقُوْلُ: لَا، اِنَّ بَعْضَکُمْ عَلٰی بَعْضٍ اَمِیْرٌ، تَکْرِمَۃَ اللّٰہ ھٰذِہِ الْاُمَّۃَ۔)) … میری امت کا ایک گروہ روزِ قیامت تک حق پر غالب رہے گا۔ پھر فرمایا: عیسی بن مریم علیہ السلام نازل ہوں گے، مسلمانوں کے امیر ان کو کہیں گے: آئیں اور ہمیں نماز پڑھائیں۔ وہ جواب دیں گے: نہیں، تم خود ایک دوسرے کے امام ہو، یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے اس امت کی عزت ہو گی۔
اس روایت سے معلوم ہوا کہ وہ امیر امام مہدی ہوں گے۔ وباللہ التوفیق۔ (صحیحہ: ۲۲۳۶)

الحكم على الحديث: صحیح

Al-Fath al-Rabbani Hadith 10421 in Urdu