الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
14. باب ما جاء فى إمرد القيس بن حجر الشاعر المشهور
مشہور شاعر امرؤ القیس بن حجر کا ذکر
حدیث نمبر: 10449
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ امْرَؤُ الْقَيْسِ صَاحِبُ لِوَاءِ الشُّعَرَاءِ إِلَى النَّارِ
۔ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: امرؤ القیس جہنم کی طرف شعراء کا جھنڈا اٹھانے والا ہو گا۔ [الفتح الربانی/قصص بني إسرائيل وغيرهم حتى نهاية الفترة، وبيان أحوال العرب فى الجاهلية/حدیث: 10449]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف،ابو الجھم الواسطي لايعرف الا بھذا الحديث، وقال ابوزرعة: واھي الحديث، أخرجه، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: ترقیم بيت الأفكار الدولية: 7127»
وضاحت: فوائد: … امرؤ القیس بن حُجْر بن حارث کندی دورِ جاہلیت کا مشہور شاعر تھا،یہ وہ پہلا شخص تھا، جس نے قصیدے ترتیب دیئے۔
اس نے قابل مذمت امور پر مشتمل اشعار ایجاد کیے،بعد والے شعراء اور مشرکین نے اس کی پیروی کی، لہٰذا جیسے وہ دنیا میں ان لوگوں کا قائد تھا، اسی طرح آخرت میں قائد ہو گا، لیکن قیادت جہنم کی طرف کرے گا۔
اس نے قابل مذمت امور پر مشتمل اشعار ایجاد کیے،بعد والے شعراء اور مشرکین نے اس کی پیروی کی، لہٰذا جیسے وہ دنیا میں ان لوگوں کا قائد تھا، اسی طرح آخرت میں قائد ہو گا، لیکن قیادت جہنم کی طرف کرے گا۔
الحكم على الحديث: ضعیف
Al-Fath al-Rabbani Hadith 10449 in Urdu