الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
5. باب فى فضل الصلاة لوقتها وأنها أفضل الأعمال
نماز کو اس کے وقت پر ادا کرنے اور اس کا سب سے افضل عمل ہونے کا بیان
حدیث نمبر: 1052
عَنْ حَنْظَلَةَ الْكَاتِبِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: ( (مَنْ حَافَظَ عَلَى الصَّلَوَاتِ الْخَمْسِ رُكُوعِهَا وَسُجُودِهَا وَمَوَاقِيتِهَا وَعَلِمَ أَنَّهَا حَقٌّ مِنْ عِنْدِ اللَّهِ دَخَلَ الْجَنَّةَ) ) أَوْ قَالَ: ( (وَجَبَتْ لَهُ الْجَنَّةُ (وَفِي رِوَايَةٍ: يَرَاهَا حَقًّا لِلَّهِ حُرِّمَ عَلَى النَّارِ) ) )
سیدنا حنظلہ کاتب ؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جس نے پانچ نمازوں کے رکوع، سجود اور اوقات کی اچھی طرح حفاظت کی اور یہ جان لیا کہ یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے حق ہیں، وہ جنت میں داخل ہو گا۔ ایک روایت میں ہے: اس کے لیے جنت واجب ہو جائے گی۔ اور ایک روایت میں ہے: وہ ان نمازوں کو اللہ تعالیٰ کا حق سمجھتا ہے، تو وہ آگ پر حرام ہو جائے گا۔ [الفتح الربانی/كتاب الصلاة/حدیث: 1052]
تخریج الحدیث: «صحيح بشواهده۔ أخرجه الطبراني، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 18345 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 18535»
الحكم على الحديث: صحیح
Al-Fath al-Rabbani Hadith 1052 in Urdu