🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
46. باب حديث سعد الدليل فى طريق الهجرة وإسلام الصين من أسلم ونزوله صلى الله عليه وسلم بقباء على بني عمرو بن عوف
ہجرت کے راستے میں سعد رہنما کی بات کا بیان، بنو اسلم کے دو چوروں کا مسلمان ہونا¤اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا قباء میں بنو عمرو بن عوف کے پاس اترنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10620
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ لَمَّا قَدِمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ نَزَلَ فِي عُلُوِّ الْمَدِينَةِ فِي حَيٍّ يُقَالُ لَهُمْ بَنُو عَمْرِو بْنِ عَوْفٍ فَأَقَامَ فِيهِمْ أَرْبَعَ عَشْرَةَ لَيْلَةً
۔ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مدینہ منورہ تشریف لائے تو اس کے بالائی حصے میں ایک قبیلے کے پاس اترے، اس قبیلے کو بنو عمرو بن عوف کہا جاتا ہے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے وہاں چودہ دن قیام کیا۔ [الفتح الربانی/كتاب سيرة أول النبيين وخاتم المرسلين نبينا محمد بن عبد الله صلى الله عليه وآله وسلم/حدیث: 10620]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 2774، 3932، ومسلم: 524، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 13208 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 13240»
وضاحت: فوائد: … یہ بالائی بستی قبا تھی،یہاں چند انصاریوں کے گھر تھے، یہاں پر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک مسجد تعمیر کی، جو مسجد ِ قبا کے نام سے مشہور ہوئی، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہاں چودہ دن قیام کیا، سیدنا کلثوم بن ہدم کو شرفِ میزبانی حاصل ہوا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مدینہ کی طرف روانہ ہو گئے۔

الحكم على الحديث: أخرجه البخاري: 2774


Al-Fath al-Rabbani Hadith 10620 in Urdu