الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
9. بَابُ مَا جَاءَ فِي قُدُومِ أَبِي هُرَيْرَةَ فِي رَهْطٍ مِنْ قَوْمِهِ وَقَدُوْمِ أَبِي مُوسَى الْاشْعَرِی وَمَنْ مَعَهُ مِنْ مهَاجِرِى الْحَبشَةِ وَالنَّبِي ﷺ بِخَير
اس امر کا بیان کہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ اپنی قوم کے ایک وفد کے ہمراہ اور سیدنا ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ اور ان کے مہاجرین حبشہ ساتھی ان دنوں تشریف لائے جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خیبر میں تشریف فرما تھے
حدیث نمبر: 10829
عَنْ أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ قَالَ قَدِمْتُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فِي نَاسٍ مِنْ قَوْمِي بَعْدَ مَا فُتِحَ خَيْبَرُ بِثَلَاثٍ فَأَسْهَمَ لَنَا وَلَمْ يَقْسِمْ لِأَحَدٍ لَمْ يَشْهَدِ الْفَتْحَ غَيْرَنَا
سیدنا ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ میں اپنی قوم کے لوگوں کے ہمراہ فتح خیبر سے تین دن بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں پہنچا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیںمالِ غنیمت میں سے حصہ دیا، خیبر کی غنیمتوں کو صرف اہلِ حدیبیہ میں تقسیم کیا گیا تھا، صرف ہم ہی لوگ تھے جن کو حدیبیہ میں شریک نہ ہونے کے باوجود خیبر کی غنائم سے حصہ ملا۔ [الفتح الربانی/أهم أحداث السنة السابعة للهجرة/حدیث: 10829]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 4233، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 19635 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 19868»
الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 4233
Al-Fath al-Rabbani Hadith 10829 in Urdu