الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
12. بَابُ مَا جَاءَ فِي ذِكْرِ عُمْرَةِ الْقَضَاءِ وَزَوَاجِهِ صلَّى اللهُ عَليهِ وسَلمَ بِمَيْمُونَةَ بِنْتِ الْحَرِثِ رضي الله عنها
عمرۂ قضاء اور اُمّ المؤمنین سیّدہ میمونہ بنت حارث کے ساتھ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شادی کا بیان
حدیث نمبر: 10835
عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ لَمَّا دَخَلَ مَكَّةَ فِي عُمْرَةِ الْقَضَاءِ أَتَوْا عَلِيًّا فَقَالُوا قُلْ لِصَاحِبِكَ فَلْيَخْرُجْ عَنَّا فَقَدْ مَضَى الْأَجَلُ فَخَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ عمرۂ قضاء کے موقع پر جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مکہ مکرمہ تشریف لائے تو (مقرر وقت گزرنے پر) قریشِ مکہ نے سیّدنا علی رضی اللہ عنہ کو آکر کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے ساتھی سے کہیں کہ مقرر وقت ختم ہو چکا ہے، لہٰذا وہ یہاں سے روانہ ہو جائیں، پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مکہ مکرمہ سے روانہ ہو گئے۔ [الفتح الربانی/أهم أحداث السنة السابعة للهجرة/حدیث: 10835]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 1844، 2699، ومسلم: 1783، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 18635 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 18838»
وضاحت: فوائد: … صلح حدیبیہ میں یہ طے ہوا تھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تین دن مکہ میں ٹھہر سکیں گے، اس لیے مشرکین مکہ نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نکل جانے کا مطالبہ کیا۔
الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 1844
Al-Fath al-Rabbani Hadith 10835 in Urdu