🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
3. بَابُ مَا جَاءَ فِي سَرِيَّةِ ذَاتِ السَّلَاسِلِ
سریہ ذات السلاسل کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10846
عَنْ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ بَعَثَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ عَلَى جَيْشِ ذَاتِ السَّلَاسِلِ قَالَ فَأَتَيْتُهُ قَالَ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَيُّ النَّاسِ أَحَبُّ إِلَيْكَ قَالَ {عَائِشَةُ} قَالَ قُلْتُ فَمِنَ الرِّجَالِ قَالَ {أَبُوهَا} قَالَ قُلْتُ ثُمَّ مَنْ قَالَ {عُمَرُ} قَالَ فَعَدَّ رِجَالًا
سیدنا عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے ذات السلاسل کی طرف بھیجے گئے لشکر پر امیر مقرر فرماکر روانہ کیا، میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں آکر عرض کیا: اللہ کے رسول!آپ کو لوگوں میں سے کونسا آدمی سب سے زیادہ محبوب ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: عائشہ۔ میں نے عرض کیا: اور مردوں میں سے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اس کا باپ (یعنی سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ)۔ میں نے دریافت کیا: اور ان کے بعد؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: عمر۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مزید مردوں کانام لیے۔ [الفتح الربانی/أهم أحداث السنة الثامنة للهجرة/حدیث: 10846]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 3662، ومسلم: 2384، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 17811 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 17964»
وضاحت: فوائد: … اس حدیث میں صرف ذات السلاسل کا نام ذکر کیا گیا ہے۔
اس غزوے میں سیدنا ابو بکر اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہما جیسے عظیم لوگ بھی شریک تھے، لیکن سیدنا عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ کو امیر بنایا گیا، اس لیے جب وہ واپس آئے تو انھوں نے سمجھا کہ ان کی کسی خاص منزلت اور مرتبت کی وجہ سے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کا امیر بنایا ہے، اس لیے انھوں نے یہ سوال کیے، لیکن جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اور مردوں کے نام لیے تو سیدنا عمرو رضی اللہ عنہ کا نام نہیں لیا تو خود اس ڈر سے خاموش ہو گئے کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان کا نام آخر میں لیں۔

الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 3662


Al-Fath al-Rabbani Hadith 10846 in Urdu