الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
6. بَابُ مَا جَاءَ فِي صِفَةِ دُخُولِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم وَأَصْحَابِهِ مَكَّةَ حَتَّى تَمَّ لَهُمُ الْفَتْحُ وَمُعَامَلَتِهِ أَهْلَ مَكَّةَ بِالرَّافَةِ وَالْعَفْوِ
نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور صحابہ کرام کے مکہ مکرمہ میں داخلہ اور حصولِ فتح نیز آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اہل مکہ کے ساتھ رحمت وشفقت اور عفوودرگزر کا بیان
حدیث نمبر: 10856
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ دَخَلَ مَكَّةَ عَامَ الْفَتْحِ وَعَلَى رَأْسِهِ الْمِغْفَرُ فَلَمَّا نَزَعَهُ جَاءَ رَجُلٌ وَقَالَ ابْنُ خَطَلٍ مُتَعَلِّقٌ بِأَسْتَارِ الْكَعْبَةِ فَقَالَ اقْتُلُوهُ قَالَ مَالِكٌ وَلَمْ يَكُنْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَوْمَئِذٍ مُحْرِمًا وَاللَّهُ أَعْلَمُ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فتح مکہ کے موقع پر مکہ مکرمہ میں داخل ہوئے، اس وقت آپ کے سر پر خود تھا، جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسے اتارا تو ایک آدمی نے آکر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عرض کیا کہ ابن خطل کافر کعبہ کے پردوں کے ساتھ لٹکا ہوا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اسے قتل کر دو۔ امام مالک کا بیان ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس روز احرام کی حالت میں نہیں تھے۔ واللہ اعلم۔ [الفتح الربانی/أهم أحداث السنة الثامنة للهجرة/حدیث: 10856]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 1846، 3044، ومسلم: 1357، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 12932 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 12962»
وضاحت: فوائد: … امام نووی نے کہا: اس حدیث سے معلوم ہوا کہ جس آدمی کا ارادہ حج یا عمرے کا نہ ہو، وہ احرام کے بغیر مکہ میں داخل ہو سکتا ہے، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ اس نے بار بار آنا ہو یا کبھی کبھار۔
حدیث نمبر (۱۰۸۸۰) میں ابن خطل کے قتل پر بحث ہو گی۔
حدیث نمبر (۱۰۸۸۰) میں ابن خطل کے قتل پر بحث ہو گی۔
الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 1846
Al-Fath al-Rabbani Hadith 10856 in Urdu