الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
10. بَابُ مَنْ رَوى أَنَّ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم لَمْ يُصَلُّ دَاخِلَ الْكَعْبَةِ باب مَنْ رَوَى أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ صَلَّى فِيهَا
ان صحابہ کا بیان جنھوں نے یہ روایت کی کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کعبہ کے اندر نماز ادا نہیں کی
اس باب کے تحت درج ذیل، ذیلی ابواب اور احادیث آئی ہیں۔ [الفتح الربانی/أهم أحداث السنة الثامنة للهجرة/حدیث: Q10862]
حدیث نمبر: 10862
عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ قَالَ قُلْتُ لِعَطَاءٍ أَسَمِعْتَ ابْنَ عَبَّاسٍ يَقُولُ إِنَّمَا أُمِرْتُمْ بِالطَّوَافِ وَلَمْ تُؤْمَرُوا بِالدُّخُولِ قَالَ لَمْ يَكُنْ يَنْهَى عَنْ دُخُولِهِ وَلَكِنِّي سَمِعْتُهُ يَقُولُ أَخْبَرَنِي أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ لَمَّا دَخَلَ الْبَيْتَ دَعَا فِي نَوَاحِيهِ كُلِّهَا وَلَمْ يُصَلِّ فِيهِ حَتَّى خَرَجَ فَلَمَّا خَرَجَ رَكَعَ رَكْعَتَيْنِ فِي قِبَلِ الْكَعْبَةِ قَالَ عَبْدُ الرَّزَّاقِ وَقَالَ هَذِهِ الْقِبْلَةُ
ابن جریج سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے عطاء سے دریافت کیا کہ کیا آپ نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ کو یہ کہتے سنا ہے کہ تمہیں بیت اللہ کے طواف کا حکم دیا گیا ہے، اس کے اندر جانے کا حکم تمہیں نہیں دیا گیا؟ عطاء نے جواب دیا کہ ابن عباس رضی اللہ عنہ بیت اللہ میں داخل ہونے سے کسی کو نہیں روکتے تھے، البتہ میں نے ان کو یوں کہتے ہوئے سنا ہے کہ ان کو سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب بیت اللہ میں داخل ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کے تمام کونوں میں دعائیں کیں اور اس کے اندر نماز ادا نہیں کی،یہاں تک کہ باہر تشریف لے آئے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے باہر آکر کعبہ کے عین سامنے دو رکعتیں ادا کیں اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: یہ قبلہ ہے۔ [الفتح الربانی/أهم أحداث السنة الثامنة للهجرة/حدیث: 10862]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 398، ومسلم: 1330، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 21809 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 22152»
الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 398
Al-Fath al-Rabbani Hadith 10862 in Urdu