الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
3. بَابُ اهْتِمَامِ النَّبِيِّ بِهَذِهِ الْغَزْوَةِ وَمَا أَنْفَقَهُ عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ رضي الله عنه
نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا غزوۂ تبوک کے لیے خصوصی اہتمام اور اس کے لیے سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کے عطیہ کا بیان
اس باب کے تحت درج ذیل، ذیلی ابواب اور احادیث آئی ہیں۔ [الفتح الربانی/أهم أحداث السنة التاسعة للهجرة/حدیث: Q10927]
حدیث نمبر: 10927
عَنْ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ يَقُولُ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَلَّمَا يُرِيدُ غَزْوَةً يَغْزُوهَا إِلَّا وَرَّى بِغَيْرِهَا حَتَّى كَانَ غَزْوَةُ تَبُوكَ فَغَزَاهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فِي حَرٍّ شَدِيدٍ اسْتَقْبَلَ سَفَرًا بَعِيدًا وَمَفَازًا وَاسْتَقْبَلَ غَزْوَ عَدُوٍّ كَثِيرٍ فَجَلَّى لِلْمُسْلِمِينَ أَمْرَهُمْ لِيَتَأَهَّبُوا أُهْبَةَ عَدُوِّهِمْ أَخْبَرَهُمْ بِوَجْهِهِ الَّذِي يُرِيدُ
سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب کسی غزوہ کا قصد فرماتے تو توریہ کرتے تھے، لیکن جب غزوۂ تبوک کا موقع آیا، چونکہ یہ شدید گرمی کا موسم تھا اور طویل اور صحراء کا سفر تھا، نیز تعداد کے لحاظ سے بہت بڑے دشمن لشکر کا مقابلہ درپیش تھا، اس لیےآپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مسلمانوں کے سامنے ساری صورتحال کھول کر واضح فرما دی تاکہ وہ اپنے دشمن کے مقابلہ کے لیے تیاری کر لیں۔ [الفتح الربانی/أهم أحداث السنة التاسعة للهجرة/حدیث: 10927]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 2948، ومسلم: 2769، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 15782 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 15874»
وضاحت: فوائد: … توریہ: ارادہ کی ہوئی چیز کا اس طرح اظہار کرنا کہ حقیقت مخفی رہے،مزید دیکھیں حدیث نمبر(۴۹۴۰)
آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا عام معمول یہ تھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم غزوات میں توریہ کرتے تھے، لیکن غزوۂ تبوک کے موقع پر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے واضح طور پر اعلان کیا تاکہ لوگ سفر کی صعوبتوں کا اندازہ کر کے مکمل تیاری کر لیں۔
آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا عام معمول یہ تھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم غزوات میں توریہ کرتے تھے، لیکن غزوۂ تبوک کے موقع پر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے واضح طور پر اعلان کیا تاکہ لوگ سفر کی صعوبتوں کا اندازہ کر کے مکمل تیاری کر لیں۔
الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 2948
Al-Fath al-Rabbani Hadith 10927 in Urdu