🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
9. باب فى ذكر أمور عرضت فى مرضه ﷺ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بیماری کے دوران پیش آنے والے بعض امور کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11013
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ عَنْ أُمِّ الْفَضْلِ بِنْتِ الْحَارِثِ وَهِيَ أُمُّ وَلَدِ الْعَبَّاسِ أُخْتُ مَيْمُونَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فِي مَرَضِهِ فَجَعَلْتُ أَبْكِي فَرَفَعَ رَأْسَهُ فَقَالَ ”مَا يُبْكِيكِ؟“ قُلْتُ خِفْنَا عَلَيْكَ وَمَا نَدْرِي مَا نَلْقَى مِنَ النَّاسِ بَعْدَكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ ”أَنْتُمُ الْمُسْتَضْعَفُونَ بَعْدِي“
سیدہ ام فضل بنت حارث رضی اللہ عنہا، یہ سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کی ام ولد اور سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کی ہمشیرہ تھیں، سے مروی ہے، وہ کہتی ہیں: میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مرض الموت کے دنوں میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں آئی، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حالت دیکھ کر رونے لگی، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنا سر مبارک اُٹھا کر فرمایا: تم کیوں رو رہی ہو؟ میں نے عرض کیا: ہمیں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی جدائی کا اندیشہ ہے، اے اللہ کے رسول! آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد ہمیں کن لوگوں سے سابقہ پڑے گا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: میرے بعد تم لوگ انتہائی کمزور سمجھے جاؤ گے۔ [الفتح الربانی/أهم أحداث السنة الحادية عشرة للهجرة/حدیث: 11013]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف لضعف يزيد بن ابي زياد، أخرجه الطبراني في المعجم الكبير: 25/ 32، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 26876 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 27413»

الحكم على الحديث: اسناده ضعيف لضعف يزيد بن ابي زياد


Al-Fath al-Rabbani Hadith 11013 in Urdu