الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
16. باب ما جاء فى تكفينه ﷺ
نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تکفین کا بیان
حدیث نمبر: 11050
عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ كُفِّنَ فِي ثَلَاثَةِ أَثْوَابٍ سُحُولِيَّةٍ بِيضٍ وَقَالَ أَبُو بَكْرٍ فِي أَيِّ شَيْءٍ كُفِّنَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قُلْتُ فِي ثَلَاثَةِ أَثْوَابٍ (وَفِي رِوَايَةٍ فِي ثَلَاثَةِ رِيَاطٍ يَمَانِيَّةٍ) قَالَ كَفِّنُونِي فِي ثَوْبَيَّ هَذَيْنِ وَاشْتَرُوا ثَوْبًا آخَرَ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو سحول مقام کے بنے ہوئے تین سفید کپڑوں میں کفن دیا گیا تھا، اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے (اپنی وفات کے وقت) دریافت کیا تھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو کتنے کپڑوں میں کفن دیا گیا تھا؟ میں نے عرض کیا کہ تین کپڑوں میں، ایک روایت میں ہے کہ تینیمنی چادروں میں،یہ سن کر سیدنا ابو بکر رضی اللہ عنہ نے کہا: تم مجھے میرے ان دو (زیر استعمال) کپڑوں میں کفن دینا اور مزید ایک کپڑا خرید لینا۔ [الفتح الربانی/أهم أحداث السنة الحادية عشرة للهجرة/حدیث: 11050]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 1271، ومسلم: 941، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 24122 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 24623»
وضاحت: فوائد: … نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو کیسے کفن دیا گیا؟ دیکھیں حدیث نمبر (۳۱۱۴)والا باب۔
الحكم على الحديث: أخرجه البخاري: 1271
Al-Fath al-Rabbani Hadith 11050 in Urdu