الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
15. بَابُ فِي مَثَلِهِ صلى الله عليه وسلم فِي النَّبِيِّينَ وَأَنَّهُ خَاتَمُهُمْ
انبیاء میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مثال اور اس امر کا بیان کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اللہ کے آخری نبی ہیں
حدیث نمبر: 11119
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ ”إِنَّ الرِّسَالَةَ وَالنُّبُوَّةَ قَدِ انْقَطَعَتْ فَلَا رَسُولَ بَعْدِي وَلَا نَبِيَّ“ قَالَ فَشَقَّ ذَلِكَ عَلَى النَّاسِ قَالَ قَالَ ”وَلَكِنِ الْمُبَشِّرَاتُ“ قَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ وَمَا الْمُبَشِّرَاتُ قَالَ ”رُؤْيَا الرَّجُلِ الْمُسْلِمِ وَهِيَ جُزْءٌ مِنْ أَجْزَاءِ النُّبُوَّةِ“
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: رسالت اور نبوت کا سلسلہ منقطع ہو چکا ہے، میرے بعد کوئی رسول یا نبی نہیں آئے گا۔ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ یہ بات لوگوں پر شاق گزری تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: (نبوت ورسالت کا سلسلہ تو بہرحال ختم ہو چکا ہے) تاہم خوش خبریوں کا سلسلہ باقی ہے۔ صحابہ نے دریافت کیا: اے اللہ کے رسول! خوشخبریوں سے کیا مراد ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: مسلمان آدمی کا خواب، جو کہ نبوت کے اجزاء میں سے ایک جزء ہے۔ [الفتح الربانی/حدیث: 11119]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح علي شرط مسلم، أخرجه الترمذي: 2272، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 13824 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 13860»
وضاحت: فوائد: … رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی امتیازی خصوصیات میں سے ایک خصوصیتیہ تھی کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خاتم النبیین ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد اللہ تعالیٰ کی طرف سے کوئی نبی نہیں آئے گا، ارشادِ باری تعالیٰ ہے: {مَا کَانَ مُحَـمَّـدٌ اَبَآ اَحَدٍ مِّنْ رِّجَالِکُمْ وَلٰکِنْ رَّسُوْلَ اللّٰہِ وَخَاتَمَ النَّـبِیّٖنَ وَکَانَ اللّٰہُ بِکُلِّ شَیْء ٍ عَلِــیْمًا۔} … محمد تمھارے مردوں میں سے کسی کا باپ نہیں اور لیکن وہ اللہ کا رسول اور تمام نبیوں کا ختم کرنے والا ہے اور اللہ ہمیشہ سے ہر چیز کو خوب جاننے والا ہے۔ (سورۂ احزاب: ۴۰)
الحكم على الحديث:
اسناده صحيح علي شرط مسلم
Al-Fath al-Rabbani Hadith 11119 in Urdu