🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
21. بَابٌ وَمِن مُعْجِزَائِهِﷺ نُطْقُ الْجَمَادَاتِ وَالْحَيَوَانِ وَحَنِيْنِ الْجِذْعِ لِفِرَاقِهِ
اس امر کا بیان کہ جمادات اور حیوانات کا گفتگو کرنا اور کھجور کے تنے کا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی جدائی میں رونابھی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے معجزات میں سے ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11277
عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ ”إِنِّي لَأَعْرِفُ حَجَرًا بِمَكَّةَ كَانَ يُسَلِّمُ عَلَيَّ قَبْلَ أَنْ أُبْعَثَ“ (وَفِي رِوَايَةٍ لَيَالِيَ بُعِثْتُ) ”إِنِّي لَأَعْرِفُهُ الْآنَ“
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: بیشک میں مکہ مکرمہ میں ایک پتھر کو پہچانتا ہوں، وہ بعثت سے پہلے یا بعثت والی راتوں کو مجھ کو سلام کہتا تھا، میں اب بھی اس کو پہچانتا ہوں۔ [الفتح الربانی/حدیث: 11277]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم: 2277، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 20828 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 21113»
وضاحت: فوائد: … اس میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے معجزہ کا بیان ہے، نیز معلوم ہوا کہ جمادات میں بھی تمیز اور شناخت کا شعور موجود ہے، جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: {وَاِنَّ مِنْھَا لَمَا یَھْبِطُ مِنْ خَشْیَۃِ اللّٰہِ} … اور بے شک ان سے کچھ پتھر یقینا وہ ہیں جو اللہ کے ڈر سے گر پڑتے ہیں (سورۂ بقرہ: ۷۴)

الحكم على الحديث:
أخرجه مسلم: 2277


Al-Fath al-Rabbani Hadith 11277 in Urdu