الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
5. بَابُ مَا جَاءَ فِي مَحَبَّيْهَا النَّبِيُّ ﷺ وَغَيْرَتِهَا عَلَيْهِ وَمُحَافَظَتِهَا عَلَى مَا كَانَ عَلَى عَهْدِهِ
ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ محبت، آپ کے بارے میں ان کی غیرت اور سیدہ رضی اللہ عنہا آپ کی حیات ِ مبارکہ میں جو جو عمل کیا کرتی تھیں، بعد میں بھی ان کی حفاظت کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 11431
عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ صَلَّيْتُ صَلَاةً كُنْتُ أُصَلِّيهَا عَلَى عَهْدِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ لَوْ أَنَّ أَبِي نَشَرَ فَنَهَانِي عَنْهَا مَا تَرَكْتُهَا
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کا بیان ہے کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عہد میں ایک (نفل) نماز پڑھا کرتی تھی۔ اب اگر میرے والد بھی قبر سے اٹھ کر آکر مجھے اس سے منع کریں تو میں اس نماز کو ترک نہ کروں گی۔ [الفتح الربانی/حدیث: 11431]
تخریج الحدیث: «رجاله ثقات، غير والد وكيع وھو الجراح بن مليح فمختلف فيه، ام حكيم صحابية، فان لم تكن له صحبة فھي متابعة، اخرجه ابن ابي شيبة: 2/ 410، والبخاري في التاريخ الصغير: 1/172، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 25078 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 25590»
الحكم على الحديث:
رجاله ثقات
Al-Fath al-Rabbani Hadith 11431 in Urdu