الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
6. بَابُ مَا جَاءَ فِي حَدِيثِ الْإِفِكِ وَمِحْنَةِ عَائِشَةَ وَنُزُولِ بَرَاءَ تِهَا مِنْ فَوْقِ سَبْعِ سَمَوَاتٍ
واقعۂ افک،سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی آزمائش اور سات آسمانوں کے اوپر سے ان کی براء ت کا نزول
حدیث نمبر: 11434
عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ لَمَّا نَزَلَ عُذْرِي قَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ عَلَى الْمِنْبَرِ فَذَكَرَ ذَلِكَ وَتَلَا الْقُرْآنَ فَلَمَّا نَزَلَ أَمَرَ بِرَجُلَيْنِ وَامْرَأَةٍ فَضُرِبُوا حَدَّهُمْ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کا بیان ہے کہ جب اللہ تعالیٰ کی طرف سے میری براء ت کا اعلان نازل ہوا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منبر پر کھڑے ہوئے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کا تذکرہ کیا اور قرآن کی نازل شدہ آیت کی تلاوت فرمائی اور منبر سے نیچے اتر کر آپ نے دو مردوں اور ایک عورت پر تہمت کی حد جاری کرنے کا حکم صادر فرمایا۔ [الفتح الربانی/حدیث: 11434]
تخریج الحدیث: «حديث حسن، اخرجه ابوداود: 4474، والترمذي: 3181، وابن ماجه: 2567، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 24066 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 24567»
الحكم على الحديث:
حديث حسن
Al-Fath al-Rabbani Hadith 11434 in Urdu