🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. منهم عثمان بن عفان رضى الله عنه
نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے کاتبین کا تذکرہ ان میں سے عثمان بن عفان کا تذکرہ
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11510
حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْيَشْكُرِيُّ قَالَ سَمِعْتُ أُمِّي تُحَدِّثُ أَنَّ أُمَّهَا انْطَلَقَتْ إِلَى الْبَيْتِ حَاجَّةً وَالْبَيْتُ يَوْمَئِذٍ لَهُ بَابَانِ قَالَتْ فَلَمَّا قَضَيْتُ طَوَافِي دَخَلْتُ عَلَى عَائِشَةَ قَالَتْ قُلْتُ يَا أُمَّ الْمُؤْمِنِينَ إِنَّ بَعْضَ بَنِيكِ بَعَثَ يُقْرِئُكِ السَّلَامَ وَإِنَّ النَّاسَ قَدْ أَكْثَرُوا فِي عُثْمَانَ فَمَا تَقُولِينَ فِيهِ قَالَتْ لَعَنَ اللَّهُ مَنْ لَعَنَهُ لَا أَحْسِبُهَا إِلَّا قَالَتْ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ لَقَدْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ مُسْنِدٌ فَخِذَهُ إِلَى عُثْمَانَ وَإِنِّي لَأَمْسَحُ الْعَرَقَ عَنْ جَبِينِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ وَإِنَّ الْوَحْيَ يَنْزِلُ عَلَيْهِ وَلَقَدْ زَوَّجَهُ ابْنَتَيْهِ إِحْدَاهُمَا عَلَى إِثْرِ الْأُخْرَى وَإِنَّهُ لَيَقُولُ اكْتُبْ عُثْمَانُ قَالَتْ مَا كَانَ اللَّهُ لِيُنْزِلَ عَبْدًا مِنْ نَبِيِّهِ بِتِلْكَ الْمَنْزِلَةِ إِلَّا عَبْدًا عَلَيْهِ كَرِيمًا
عمر بن ابراہیم یشکری سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے اپنی والدہ کو بیان کرتے سنا کہ وہ حج کے ارادے سے بیت اللہ کی طرف گئیں، ان دنوں بیت اللہ کے دو دروازے تھے، وہ کہتی ہیں: میں طواف سے فارغ ہو کر سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں گئی، میں نے عرض کیا: اے ام المؤمنین آپ کا ایک بیٹا آپ کو سلام کہتا ہے، ان دنوں لوگ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے بارے میں بہت غلط اور نار وا قسم کی باتیں کرتے تھے،آپ اس بارے میں کیا کہتی ہیں؟ انہوں نے کہا: جو سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ پر لعنت کرے، اس پر اللہ کی لعنت ہو۔ میرا خیال ہے کہ انہوں نے یہ بات تین بار دہرائی تھی، میں نے خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اس حال میں دیکھا ہے کہ آپ نے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی ران پر سر رکھا ہوا تھا اور میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پیشانی سے پسینہ صاف کر رہی تھی اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر وحی کا نزول ہو رہا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یکے بعد دیگرے اپنی دو بیٹیوں کا نکاح سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ سے کیا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان سے فرمایا کرتے تھے: عثمان! لکھو۔ سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نے کہا: اللہ تعالیٰ اپنے کسی بر گزیدہ بندے کو ہی اپنے نبی کے ہاں ایسا مقام دیتے ہیں۔ [الفتح الربانی/حدیث: 11510]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف، عمر بن ابراهيم اليشكري لايعرف، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 26247 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 26777»

الحكم على الحديث: ضعیف

Al-Fath al-Rabbani Hadith 11510 in Urdu