🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
38. بَابُ مَا جَاءَ فِي سَعْدِ بْنِ مُعَاذٍ سَيْدِ الْأَوْسِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ
اوس کے رئیس سیدنا سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ کا تذکرہ
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11734
عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللّٰهِ الْأَنْصَارِيِّ قَالَ: خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللّٰهِ صلى الله عليه وآله وسلم يَوْمًا إِلَى سَعْدِ بْنِ مُعَاذٍ حِينَ تُوُفِّيَ، قَالَ: فَلَمَّا صَلَّى عَلَيْهِ رَسُولُ اللّٰهِ صلى الله عليه وآله وسلم وَوُضِعَ فِي قَبْرِهِ وَسُوِّيَ عَلَيْهِ سَبَّحَ رَسُولُ اللّٰهِ صلى الله عليه وآله وسلم فَسَبَّحْنَا طَوِيلًا، ثُمَّ كَبَّرَ فَكَبَّرْنَا، فَقِيلَ: يَا رَسُولَ اللّٰهِ! لِمَ سَبَّحْتَ؟ ثُمَّ كَبَّرْتَ، قَالَ: ( (لَقَدْ تَضَايَقَ عَلَى هٰذَا الْعَبْدِ الصَّالِحِ قَبْرُهُ حَتَّى فَرَّجَهُ اللّٰهُ عَزَّ وَجَلَّ عَنْهُ۔) )
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: ہم ایک دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی معیت میں سیدنا سعد رضی اللہ عنہا کی وفات کے موقع پران کی طرف گئے، جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کی نماز جنازہ ادا کی اور ان کو قبر میں رکھا گیا اور ان پر مٹی برابر کر دی گئی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اللہ کی تسبیح کی اور ہم نے بھی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ کافی دیر تک اللہ کی تسبیح بیان کی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اللہ اکبر کہا اور ہم بھی آپ کے ساتھ اللہ اکبر کہتے رہے۔ کسی نے کہا: اے اللہ کے رسول! آپ کے سبحان اللہ اور اللہ اکبر کہنے کی کیا وجہ تھی؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اس صالح بندے پر اس کی قبر تنگ ہوگئی تھی یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ نے اس کے لیے قبر فراخ کر دی۔ [الفتح الربانی/أبواب فى فضائل بعض الصحابة الكرام/حدیث: 11734]
تخریج الحدیث: «اسناده حسن، اخرجه الطبراني: 5346، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 14873 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 14934»
وضاحت: فوائد: … سیدنا سعد رضی اللہ عنہ پر قبر کا تنگ ہونا اور پھر کشادہ ہو جانا، اس کی وجہ کے لیے ملاحظہ ہو حدیث نمبر (۳۳۲۹)والا باب۔

الحكم على الحديث:
اسناده حسن


Al-Fath al-Rabbani Hadith 11734 in Urdu