یہ تکبیرات کے دن ہیں ، تکبیرات سنئیے۔
علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
59. باب ما جاء فى عبد الله بن الزبير رضى الله عنه
سیدنا عبد اللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ کا تذکرہ
حدیث نمبر: 11783
وَعَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ بِابْنِ الزُّبَيْرِ فَحَنَّكَهُ بِتَمْرَةٍ فَقَالَ: ”هَذَا عَبْدُ اللَّهِ وَأَنْتِ أُمُّ عَبْدِ اللَّهِ“
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے، وہ کہتی ہیں: میں عبد اللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ کو لے کر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں گئی، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسے کھجور کی گھٹی دی اور فرمایا: اس کا نام عبداللہ ہے اور (عائشہ!) تم ام عبداللہ ہو۔ [الفتح الربانی/أبواب فى فضائل بعض الصحابة الكرام/حدیث: 11783]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح، اخرجه ابوداود: 4970 وقولھا: فحنكه بتمرة أخرجه البخاري: 3910، ومسلم: 2148، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 24619 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 25126»
وضاحت: فوائد: … یہ عبد اللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے بھانجے تھے، جبکہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی اپنی اولاد نہیں تھی، اس لیے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کے بھانجے کے نام پہ ان کی کنیت رکھی۔
الحكم على الحديث: صحیح
Al-Fath al-Rabbani Hadith 11783 in Urdu