الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
82. بَابُ مَا جَاءَ فِي فُرَاتَ بْنِ حَيَّانَ مِنْ بَنِي عَجَلٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ
سیدنا فرات بن حیان عجلی رضی اللہ عنہ کا تذکرہ
حدیث نمبر: 11876
وَعَنْ فُرَاتِ بْنِ حَيَّانَ فِي أُخْرَى عَنْ بَعْضِ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِأَصْحَابِهِ ”إِنَّ مِنْكُمْ رِجَالًا لَا أُعْطِيهِمْ شَيْئًا أَكِلُهُمْ إِلَى إِيمَانِهِمْ مِنْهُمْ فُرَاتُ بْنُ حَيَّانَ قَالَ مِنْ بَنِي عِجْلٍ“
ایک دوسری روایت کے مطابق حارثہ بن مضرب، ایک صحابی سے بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے صحابہ سے فرمایا: تم میں سے بعض لوگ ایسے ہیں کہ میں انہیں کچھ نہیں دیتا، میں انہیں ان کے ایمان کے سپرد کرتا ہوں، انہی لوگوں میں سے قبیلہ بنو عجل کا ایک فرد فرات بن حیان بھی ہیں۔ [الفتح الربانی/أبواب فى فضائل بعض الصحابة الكرام/حدیث: 11876]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح دون قوله: لا اعطيھم شيئا، ففي زيادتھا نظر، وانظر الحديث السابق، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 16593 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 16710»
الحكم على الحديث:
حديث صحيح دون قوله: لا اعطيھم شيئا
Al-Fath al-Rabbani Hadith 11876 in Urdu