الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
10. الفضل الثاني فى إمارة السفهاء نعوذ بالله منهم
فصل دوم: بے وقوفوں، نا اہل لوگوں کی حکومت کا بیان، ہم ان سے اللہ تعالیٰ کی پناہ طلب کرتے ہیں
حدیث نمبر: 12077
وَعَنْ حُذَيْفَةَ بْنِ الْيَمَانِ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ نَحْوُهُ
سیدنا حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ نے بھی نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اسی قسم کی حدیث بیان کی ہے۔ [الفتح الربانی/كتاب الخلافة والإمارة/حدیث: 12077]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح علي شرط الشيخين، اخرجه البزار: 2834، والطبراني في الاوسط: 8486، والطبراني في الكبير: 3020، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 23260 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 23649»
وضاحت: فوائد: … اس حدیث کا متن یہ ہے:((إِنَّہَا سَتَکُونُ أُمَرَاء ُ یَکْذِبُونَ وَیَظْلِمُونَ فَمَنْ صَدَّقَہُمْ بِکَذِبِہِمْ وَأَعَانَہُمْ عَلٰی ظُلْمِہِمْ فَلَیْسَ مِنَّا وَلَسْتُ مِنْہُمْ وَلَا یَرِدُ عَلَیَّ الْحَوْضَ وَمَنْ لَمْ یُصَدِّقْہُمْ بِکَذِبِہِمْ وَلَمْ یُعِنْہُمْ عَلٰی ظُلْمِہِمْ فَہُوَ مِنِّی وَأَنَا مِنْہُ وَسَیَرِدُ عَلَیَّ الْحَوْضَ۔)) … عنقریب جھوٹ بولنے والے اور ظلم کرنے والے امراء ہوں گے، جو ان کے جھوٹ کی تصدیق کرے گا اور ان کے ظلم پر ان کی مدد کرے گا، وہ نہ مجھ سے ہو گا اور نہ میں اس سے ہوں گا اور ایسا آدمی میرے پاس حوض پر نہیں آئے گا، لیکن جو شخص ان کے جھوٹ پر ان کی تصدیق نہیں کرے گا اور ان کے ظلم پر ان کی مدد نہیں کرے گا، پس وہ مجھ سے ہو گا اور میں اس سے ہوں گا اور وہ میرے پاس حوض پر آئے گا۔
الحكم على الحديث: اسناده صحيح علي شرط الشيخين
Al-Fath al-Rabbani Hadith 12077 in Urdu