علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
+92-331-5902482
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
19. الباب الأول فى ذكر الأحاديث المشيرة إلى خلافته رضى الله عنه
باب اول: ان احادیث کا بیان جن میں ان کی خلافت کی طرف اشارہ کیا گیا ہے
حدیث نمبر: 12157
وَعَنْ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعَمٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ إِنَّ امْرَأَةً أَتَتْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَكَلَّمَتْهُ فِي شَيْءٍ فَأَمَرَهَا بِأَمْرٍ فَقَالَتْ أَرَأَيْتَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنْ لَمْ أَجِدْكَ قَالَ ”إِنْ لَمْ تَجِدِينِي فَأْتِي أَبَا بَكْرٍ“
سیدنا جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک خاتو ن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی اور اس نے کسی معاملہ میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے بات کی، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کے حق میں کوئی حکم فرمایا، اس نے کہا: اے اللہ کے رسول! اگر میں آؤں اور آپ کو نہ پاؤں تو؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اگر تم مجھے نہ پاؤ تو ابو بکر کے پاس چلی جانا۔ [الفتح الربانی/كتاب الخلافة والإمارة/حدیث: 12157]
تخریج الحدیث: «اخرجه البخاري: 7360، ومسلم: 2386، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 16755 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 16877»
وضاحت: فوائد: … اس کا مطلب یہ ہوا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد مسئول سیدنا ابو بکر رضی اللہ عنہ ہوں گے۔
الحكم على الحديث: صحیح
Al-Fath al-Rabbani Hadith 12157 in Urdu