الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
33. الفضل الثاني فيما رآه النبى صلى الله عليه وسلم لعمر رضى الله عنه فى الجنة وذكر غيرته
فصل: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جنت میں سیدناعمر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لیے جو کچھ دیکھا، اس کا اور ان کی غیرت کا بیان
حدیث نمبر: 12197
عَنْ مُصْعَبِ بْنِ سَعْدٍ أَنَّ مُعَاذًا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ وَاللَّهِ إِنَّ عُمَرَ فِي الْجَنَّةِ وَمَا أُحِبُّ أَنَّ لِي حُمْرَ النَّعَمِ وَأَنَّكُمْ تَفَرَّقْتُمْ قَبْلَ أَنْ أُخْبِرَكُمْ لِمَ قُلْتُ ذَاكَ ثُمَّ حَدَّثَهُمُ الرُّؤْيَا الَّتِي رَأَى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فِي شَأْنِ عُمَرَ قَالَ وَرُؤْيَا النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ حَقٌّ
سیدنا مصعب بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ نے کہا: اللہ کی قسم! عمر رضی اللہ عنہ جنتی ہیں، مجھے یہ بات پسند نہیں کہ مجھے انتہائی قیمتی سرخ اونٹ مل جائیں اور تم اٹھ کر چلے جاؤ قبل اس کے کہ میں تمہیں پوری بات بتلاؤں کہ میں نے یہ بات کیوں کہی ہے، ا س کے بعد انہو ں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا خواب بیان کیا اور پھر کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا خواب حق ہے۔ [الفتح الربانی/كتاب الخلافة والإمارة/حدیث: 12197]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره، اخرجه الطبراني في الكبير: 20/ 310، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 22035 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 22385»
الحكم على الحديث: صحيح لغيره
Al-Fath al-Rabbani Hadith 12197 in Urdu