علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
+92-331-5902482
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
71. الباب الثالث ذكر شيء من خطبه رضى الله عنه
باب سوم: سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے بعض خطبات کا بیان
حدیث نمبر: 12329
وَعَنْهُ مِنْ طَرِيقٍ آخَرَ قَالَ خَطَبَنَا عَلِيٌّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فَقَالَ مَا عِنْدَنَا شَيْءٌ مِنَ الْوَحْيِ أَوْ قَالَ كِتَابٍ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ إِلَّا مَا فِي كِتَابِ اللَّهِ وَهَذِهِ الصَّحِيفَةِ الْمَقْرُونَةِ بِسَيْفِي وَعَلَيْهِ سَيْفٌ حِلْيَتُهُ حَدِيدٌ وَفِيهَا فَرَائِضُ الصَّدَقَاتِ
۔ (دوسری سند) طارق بن شہاب کہتے ہیں: سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے ہمیں خطبہ دیا اور اس میں کہا: ہمارے پاس اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی کوئی تحریر یا وحی میں سے الگ کوئی چیز نہیں ہے،بس وہی کچھ ہے، جو اللہ تعالیٰ کی کتاب میں ہے اور اس صحیفے میں ہے، جو میری تلوار کے ساتھ ملا ہوا ہے، اس وقت ایک تلوار ان کے پاس تھی، جس کے حلقے لوہے کے تھے اور اس صحیفہ میں زکوٰۃ کے جانوروں کی عمروں کا بیان تھا۔ [الفتح الربانی/كتاب الخلافة والإمارة/حدیث: 12329]
تخریج الحدیث: «حسن لغيره، وانظر الحديث بالطريق الاول ترقیم بيت الأفكار الدولية: 798»
الحكم على الحديث: صحیح
Al-Fath al-Rabbani Hadith 12329 in Urdu