علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
+92-331-5902482
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
86. الباب الأول فى خلافته
سیدنا امام علی رضی اللہ عنہ اور سیدنا فاطمہ زہرائ رضی اللہ عنہا کے فرزند سیدنا امام حسن رضی اللہ عنہ کی خلافت سے متعلقہ ابواب باب اول: سیدنا حسن رضی اللہ عنہ کی خلافت کا بیان
حدیث نمبر: 12392
عَنْ زُهَيْرِ بْنِ الْأَقْمَرِ قَالَ بَيْنَمَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ يَخْطُبُ بَعْدَمَا قُتِلَ عَلِيٌّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ إِذْ قَامَ رَجُلٌ مِنَ الْأَزْدِ آدَمُ طُوَالٌ فَقَالَ لَقَدْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ وَاضِعَهُ فِي حَبْوَتِهِ يَقُولُ ”مَنْ أَحَبَّنِي فَلْيُحِبَّهُ فَلْيُبَلِّغِ الشَّاهِدُ الْغَائِبَ“ وَلَوْلَا عَزْمَةُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ مَا حَدَّثْتُكُمْ
زہیربن اقمر سے مروی ہے کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی شہادت کے بعد ایک دن سیدنا حسن بن علی رضی اللہ عنہ خطاب کر رہے تھے کہ بنواز د کے ایک آدمی نے کھڑے ہو کر کہا: میں نے دیکھا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کو اپنی گود میں بٹھایا ہوا تھا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جسے مجھ سے محبت ہے، وہ اس سے بھی محبت کرے،جو لو گ یہاں موجود ہیں وہ یہ بات ان لوگوں تک پہنچا دیں، جو یہاں نہیں ہیں۔ اگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف سے یہ تاکید نہ ہوتی تومیں تمہیں یہ حدیث نہ سناتا۔ [الفتح الربانی/كتاب الخلافة والإمارة/حدیث: 12392]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح، اخرجه ابن ابي شيبة: 12/99، والبخاري في التاريخ الكبير: 3/ 428، والحاكم: 3/ 173، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 23105 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 23494»
الحكم على الحديث: صحیح
Al-Fath al-Rabbani Hadith 12392 in Urdu