الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
22. مَا جَاءَ فِي رَبِيعَةَ وَمُضَرَ
ربیعہ اور مضر ے بارے میں وارد شدہ احادیث کا بیان
حدیث نمبر: 12581
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ ”لَتَضْرِبَنَّ مُضَرُ عِبَادَ اللَّهِ حَتَّى لَا يُعْبَدَ لِلَّهِ اسْمٌ وَلَيَضْرِبَنَّهُمُ الْمُؤْمِنُونَ حَتَّى لَا يَمْنَعُوا ذَنَبَ تَلْعَةٍ“
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: بنو مضر اللہ کے بندوں کو اس حدتک ماریں گے کہ اللہ کی عبادت کرنے والا کوئی نام نہیں رہے گا، پھر اہل ایمان ان کو ضرور ضرور اس طرح ماریں گے اور وہ ذلیل و رسوا ہو کر رہ جائیں گے۔ [الفتح الربانی/كتاب الفضائل/حدیث: 12581]
تخریج الحدیث: «حديث حسن، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 11821 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 11843»
وضاحت: فوائد: … ذَنَب کا معنی نچلی جگہ اور تَلْعَۃ سے مراد پانی کے بہاؤ کی وہ جگہ ہے، جہاں پانی اوپر سے نیچے کو بہہ رہا ہوتا ہے،
حَتّٰی لَا یَمْنَعُوا ذَنَبَ تَلْعَۃٍ کا مفہوم یہ ہے کہ وہ قبیلہ ذلیل و خوار ہو جائے گا اور اس کا کوئی غمخوار نہ ہو گا۔ بعض کے نزدیک تَلْعَۃ لفظ کا اطلاق بلند اور پست زمین دونوں پر ہوتا ہے۔
حَتّٰی لَا یَمْنَعُوا ذَنَبَ تَلْعَۃٍ کا مفہوم یہ ہے کہ وہ قبیلہ ذلیل و خوار ہو جائے گا اور اس کا کوئی غمخوار نہ ہو گا۔ بعض کے نزدیک تَلْعَۃ لفظ کا اطلاق بلند اور پست زمین دونوں پر ہوتا ہے۔
الحكم على الحديث:
حديث حسن
Al-Fath al-Rabbani Hadith 12581 in Urdu